25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 پر اَپڈیٹ

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کووڈ-19 سے بچاؤ، اس کی روک تھام اور اس کے بندوبست کے لئے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مل کر اجتماعی کوششوں کے ذریعے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ ان اقدامات کا مسلسل اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جارہا ہے اور اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

20اپریل 2020 کو امور داخلہ کی وزارت کے ذریعے سرکاری دفاتر کے کام کاج کے سلسلے میں جاری رہنما ہدایات کے مطابق صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے اپنے افسروں اور اہلکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات کریں۔

  • دوبارہ قابل استعمال ؍ کپڑے کا فیس کور ضرور استعمال کریں۔
  • انفیکشن کو روکنے کے متعلق تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
  • صابن اور پانی سے اکثر و بیشتر ہاتھ دھوتے رہیں یا الکحل پر مبنی ہینڈ رب ؍ سینیٹائزرس کا استعمال کریں۔
  • ایک دوسرے سے خاطرخواہ دوری برقرار رکھیں۔
  • پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے سے اجتناب کریں۔

گزشتہ 7 دنوں کے دوران ہوئے اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے کووڈ-19 کے معاملات کی گنتی سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے کے ہفتے میں کورونا وائرس کے معاملات کے دوگنی ہونے کی شرح 3.4 فی دن، جو کہ بہتر ہوکر 19 اپریل 2020 کو (گزشتہ سات دنوں کے ضمن میں) 7.5 دن ہوگئی۔ 19 اپریل کو وہ 18 ریاستیں جن میں قومی اوسط کے مقابلے معاملات کے دوگنی ہونے کی شرح میں بہتری آئی ہے، ان کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  • دوگنی ہونے کی شرح: 20 دنوں سے کم –
  • دہلی (یو ٹی) – 8.5 دن
  • کرناٹک – 9.2 دن
  • تلنگانہ – 9.4 دن
  • آندھرا پردیش – 10.6 دن
  • جموں و کشمیر (یو ٹی) – 11.5 دن
  • پنجاب – 13.1 دن
  • چھتیس گڑھ – 13.3 دن
  • تمل ناڈو – 14 دن
  • بہار – 16.4 دن
  • دوگنی ہونے کی شرح: 20 سے 30 دن کے دوران –
  • انڈمان و نیکوبار (یوٹی) – 20.1 دن
  • ہریانہ – 21 دن
  • ہماچل پردیش – 24.5 دن
  • چنڈی گڑھ (یوٹی) – 25.4 دن
  • آسام – 25.8 دن
  • اتراکھنڈ – 26.6 دن
  • لداخ (یوٹی) – 26.6 دن
  • دوگنی ہونے کی شرح: 30 دن سے زیادہ –
  • اڈیشہ – 39.8 دن
  • کیرالہ – 72.2 دن

گوا میں کووڈ-19 کے سبھی مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور اب گوا میں کوئی ایکٹیو معاملہ نہیں ہے۔ تین اضلاع – ماہے (پڈوچیری)، کوڈاگو (کرناٹک) اور پوری گڑھوال (اتراکھنڈ) میں گزشتہ 28 دنوں کے دوران کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اب 22 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 59 ایسے اضافی اضلاع ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 14 دنوں کے دوران کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس فہرست میں جو 6 نئے اضلاع شامل ہوئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں:

  • راجستھان میں ڈونگرپور اور پالی
  • گجرات میں جام نگر اور موربی
  • گوا میں شمالی گوا
  • تری پورہ میں گومتی

ملک میں کووڈ-19 سے کل 17265 مصدقہ معاملات کی خبر ہے۔ 2547 افراد یعنی کل معاملات کے 14.75 فیصد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ کووڈ-19 کے سبب اب تک مجموعی طور پر 543 اموات کی خبر ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں سبھی طرح کی معتبر اور تازہ ترین معلومات، رہنما ہدایات اور مشوروں کے لئے برائے کرم برابر https://www.mohfw.gov.in ویب سائٹ دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالات ncov2019@gov.in پر ای میل کے ذریعے بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوالات کے بارے میں برائے کرام صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر: +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More