26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوچی ریفائنری احاطہ میں ایک میگا عارضی کووڈسنٹر قائم

Urdu News

کیرالہ کے امبالہ مغل میں بی پی سی ایل کی کوچی ریفائنری کے ذریعہ چلنے والے اسکول کے احاطہ سے ملحقہ 100 بستروں کا ایک عارضی کووڈ کے علاج کا مرکز آج کھولا گیا۔ بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) جو کہ بھارتی حکومت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت ایک ‘مہارتن’ پی ایس یو ہے، اس سنٹر کو مفت آکسیجن ، بجلی اور پانی مہیا کرائے گا۔ آکسیجن کی سپلائی ایک ڈیڈیکیٹڈاسٹینلیس اسٹیل پائپ لائن کے ذریعہ کی جائے گی۔ اس میڈیکل فیسلٹی  سنٹر میں پہلے مرحلے میں 100 بستر ہوں گے جسے بعد میں بڑھا کر 1500 بستروں تک کیا جائے گا۔

بھارت پیٹرولیم ممبئی اور بینا میں واقع ریفائنریوں میں اپنی فیسلیٹیز کو جدید بناکر سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل سنٹرز کو ماہانہ 600 میٹرک ٹن  کی مفت آکسیجن سپلائی کے ذریعہ طبی خدمات کے نظام کو تعاون کرنے میں سب سے پیش پیش رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ سرکاری کمپنی اپنی کوچی میں واقع ریفائنری سے ماہانہ 100 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن سپلائی کرتی ہے۔

بی پی سی ایل مہاراشٹر میں دو سرکاری اسپتالوں ، کیرالہ میں تین اسپتالوں  اور مدھیہ پردیش میں پانچ اسپتالوں میں پی ایس اے آکسیجن پلانٹ قائم کررہا ہے۔ اس کےعلاوہ ریفائنری میں بوٹلنگ کمپریسر بھی لگایا جارہا ہے جو سلنڈر کے ذریعہ آکسیجن کی سپلائی میں مدد کرے گا۔

اس موقع پر کوچی ریفائنری، بی پی سی ایل کے ایکزکٹیو ڈائرکٹر جناب سنجے کھنّانے کہا کہ  ‘‘ایسے مشکل وقت میں بھارت پیٹرولیم ہمیشہ سماج تک مدد پہنچانے میں پیش پیش رہا ہے۔ ہمارے احاطہ میں کووڈ کے علاج کے مرکزکا قیام اور مفت آکسیجن اور دیگر عوام کے لئے کارآمد اشیا کی فراہمی قوم کی زندگی کو توانائی بخشنے کے تئیں ہماری عہدبستگی کے بنیادی مقصد کا ایک حصہ ہے۔ مختصر وقت میں اپنی آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کو جدید بنانا ایک چیلنج تھا ، لیکن ہم اس پورے عمل کو پانچ دن کے اندر مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More