نئی دہلی، کوچن شپ یارڈ لمٹیڈ (سی ایس ایل)میں دفاعی سیکریٹری جناب سنجے مترا (آئی اے ایس )نے ملک کی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ایئرکرافٹ کیریئر(طیارہ بردار جہاز) پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس ایڈمرل اجیت کمار، بحریہ اسٹاف کے نائب چیف، وائس ایڈمرل ڈی ایم دیش پانڈے ، کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اور ایکویزیشن اور جہاز رانی کے جوائنٹ سیکریٹری ستیندر پال سنگھ کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔دفاعی سیکریٹری کل کوچی پہنچے تھے۔
دورے کے دوران دفاعی سیکریٹری کو وار شپ پروڈکشن کے سپرنٹنڈنٹ کموڈور سرل تھومس نے ایئر کرافٹ کیریئر کی تعمیر کی پیش رفت پر جانکاری دی ۔کوچن شپ یارڈ لمٹیڈ کے سی ایم ڈی جناب مدھو ایس نائر نے آؤٹ فٹنگ اور ٹرائل سرگرمیوں کے بارے میں شپ یارڈ کی توجہ کو اجاگر کیا ، جبکہ یہ پروجیکٹ اپنے فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے جہاز وقت پر ڈیلیوری کے لئے کوچن شپ یارڈ لمٹیڈ کے عزم کو دہرایا۔
جہاز کا پروجیکٹ اگست 2013ء میں شروع کیا گیا تھا۔فی الحال اصل پروپلشن پلانٹ، پاور جینیریشن ایکوپمنٹ (بجلی تیار کرنے کے آلات)، ڈیک مشینری اور اوکزیلری ایکوپمنٹ نصب کردیئے گئے ہیں۔کیریئر ایکسپٹینس اور ٹرائلز ٹیم کے ذریعے جہاز کے نظام کے انِ ہاؤس ٹرائلزپہلے ہی شروع کردیئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ 2020ء کے شروع میں سمندری ٹرائلز شروع کئے جائیں گے۔