25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کٹرہ (جموں وکشمیر ) ۔دہلی ایکسپریس روڈ کوریڈورپرکام شروع ، 2023تک مکمل کیاجائے گا

Urdu News

نئی دہلی: اپنی نوعیت کے پہلے کٹرہ ( جموں وکشمیر ) ۔دہلی ایکسپریس روڈ کوریڈورپرکام شرو ع ہوگیا ہے جو 2023تک تیارہوجائے گا۔یہ کوریڈورجب شروع ہوجائے گا تو کٹرہ سے دہلی کے سفرکا وقت کم ہوکر تقریباساڑھے چھ گھنٹے اور جموں سے دہلی کا سفرصرف تقریبا 6گھنٹے کا ہوجائے گا۔

آج یہاں اس پربات کرتے ہوئے مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ ایک بارجب یہ ایکسپریس روڈ کوریڈورشروع ہوجائے گا ، لوگ ٹرین یاہوائی جہاز کے ذریعہ سفرکرنے کے بجائے سڑک کے ذریعہ دہلی تک سفرکرنے کو ترجیح دیں گے ۔ اس روڈ کوریڈورکی خوبی یہ ہے کہ یہ کٹرہ اورامرتسرکے مقدس شہروں کو جوڑے گا اوراسی کے ساتھ ان دومقامات کے درمیان دیگر بڑے اہم مذہبی مقامات  کے لئے  بھی رابطہ کاری فراہم کرےگا۔

  • ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے مزید کہاکہ ایم /ایس فیڈبیک کنسلٹینٹس لمیٹڈ کے ذریعہ کئے گئے سروے کی تکمیل کے بعد حصول آراضی کا عمل تقریبا مکمل ہوگیاہے اور زمین پرکام شروع ہوگیاہے ۔ایک اندازے کے مطابق اس پر   35ہزارکروڑکی لاگت آئے گی ۔انھوں نے کہاکہ وہ اہم شہرجن سے یہ ایکسپریس کوریڈورگذرے گا  ان میں جموں وکشمیر میں ، جموں وکٹھوعہ اورپنجاب میں جالندھر،امرتسر، کپورتھلہ ، اورلدھیانہ شامل ہیں ۔ درایں اثناڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ پٹھان کوٹ اورجموں کے درمیان قومی شاہراہ کو بیک وقت چوڑاکرنے کا عمل بھی شروع کیاجارہاہے ۔ اسے چارلین سے بڑھا کر6لین کیاجائے گا جو جموں ، کٹھوعہ اورپٹھان کوٹ کے درمیان آنے جانے والو ں کے لئے بہت بڑی نعمت ثابت ہوگی ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ تین سال کے  اندر اسے مکمل کیاجاناہے ، یہ روڈ کوریڈور اس پورے خطے میں صنعت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے میں ایک زبردست انقلاب ثابت ہوگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس سے کٹھوااورجموں جیسے شہروں میں اقتصادی مراکز کی ترقی کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ڈاکٹرجتیندرسنگھ جو کہ رکن پارلیمنٹ ( لوک سبھا) ہیں اور جو کٹرہ وشنودیوی کی نمائندگی کررہے ہیں ، وہ اس پروجیکٹ کے لئے  2015سے ہی جدوجہدکررہے تھےاور تقریبا ساڑھے تین سال پہلے پہلی بارانھوں نے کٹرامیں ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا کہ انھوں نے اس سلسلے میں ایک تجویز سونپی ہے جسے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیرجناب نتن گڈکری نے قبول کرلیاہے لیکن رسمی کارروائی کے مسائل وغیرہ کی وجہ سے اس میں وقت لگے گا۔

پچھلے 6سالوں میں خطے میں  متعددنئی سڑکوں اورپلوں کی تعمیر کے لئے مرکزی امداد کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے یاد کیاکہ یادگارکے کچھ کاموں میں  جدیدترین  چنئی ۔نشری سرنگ شامل ہے ،جس کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کیاتھا اورجسے شیاماپرساد مکھرجی کے نام  سے منسوب کیاگیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More