16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کپڑے کی صنعت کی وزیر 58ویں آئی آئی جی ایف 2017 کاافتتاح کریں گی

Aiaijif brand to take advantage of India's 58th-AEPC Chairman
Urdu News

نئی دہلی۔17؍جنوری۔بین الاقوامی ملبوسات میلے کا 58واں ایڈیشن (آئی آئی جی ایف) نئی دہلی میں 18 سے 20 جنوری 2017 کے دوران منعقد ہونے جارہا ہے۔ 58واں آئی آئی جی ایف بنیادی طور پر موسم خزاں۔ موسم سرما ں18/2017 پر احاطہ کریگا۔ اس کا اہتمام ایپریل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (اے ای پی سی) انڈیا نے کیا ہے۔ آئی آئی جی ایف ایشیا میں سب سے بڑے اور از حد مقبول عام پلیٹ فارموں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے ملبوسات کے خریدار، بنیادی مصنوعات اٹھا سکتے ہیں، بھارت کے ساتھ ملبوسات کے شعبے میں کاروباری تعلقات استوار کرسکتے ہیں اور متعلقہ فیشن کے لوازمات کا بھی نظارہ کرسکتے ہیں۔

کپڑے کی صنعت کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبِن ایرانی  58ویں آئی آئی جی  ایف کا افتتاح کریں گی او راس موقع پر میلے سے متعلق گائیڈ کی بھی رونمائی کریں گی۔ کپڑے کی صنعت کے وزیر مملکت جناب اجئے ٹمٹا اور کپڑے کی صنعت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔

ملک کی 14 ریاستوں کے مجموعی 312  مندوبین اس میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ اہم مندوب ریاستوں میں  قومی خطہ راجدھانی دلّی، راجستھان، مہاراشٹر، اترپردیش، مغربی بنگال، ہریانہ، تملناڈو، پنجاب ، گجرات اور کرناٹک کے نام شامل ہیں، اس میلے میں فروخت کاران خواتین کے ملبوسات اور لوازمات، بچوں اور مردوں کے کپڑے  خریداری کیلئے پیش کریں گے۔

آئی آئی جی ایف کے تحت ایک دن میں دو فیشن شو بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ پہلا شو صبح اور دوسرا دوپہر بعد منعقد ہوگا۔ کُل تین دنوں کے دوران کاروبار کو ترقی دینے کیلئے تمام تر نمونے پیش کیے جائیں گے۔ ایک تھیم پویلین اور بہترین ڈسپلے ایوارڈ بھی اس تقریب کا حصہ ہیں۔

اے ای پی سی کے چیئرمین جناب اشوک رجانی نے بتایا ہے کہ آئی آئی جی ایف کا 58واں ایڈیشن جنوبی ایشیا میں بھارت کا سب سے بڑا ملبوسات شو ہے جو ملبوسات اور فیشن لوازمات پر احاطہ کریگا اور ایک وسیع نمائشی رقبے میں منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی آئی جی ایف کے اہتمام کا مقصد ملبوسات اور فیشن لوازمات کے شعبے میں جدید ترین رجحانات کو نمایاں کرنا اور پوری دنیا میں بھارت کے برانڈ کو پیش کرنا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا انٹرنیشنل گارمنٹ فیئر 1988 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایک بی 2 بی میلہ ہے اور اس کے اہتمام کا مقصد بامعنی اور کوالٹی کاروبار کا راستہ ہموار کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More