17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلوں کے مرکزی وزیرکرن ریجی جو نے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 162 بستروں والے ہاسٹل کا افتتاح کیا

Urdu News

کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو نے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے احاطے میں ایک رہائشی ہاسٹل کاافتتاح کیا۔ یہ 162 بستروں والا ہاسٹل ہوگا، جس میں ایئر کنڈیشن اور اٹیچ باتھ روم کی بھی سہولت ہوگی۔ یہاں پر ایئر کنڈیشن ڈائننگ ہال کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے متعلق مخصوص قسم کی خوراک اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ کھیل کا میدان ہوگا۔ یہ سہولیات 12.26 کروڑ کی مالیت سے تیار کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NY4S.jpg

ہمارے کھلاڑی اولمپکس ، ایشیائی کھیلوں، دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس لئے انہیں رہنے کےلئے بنیادی طور پر معیاری سہولیات مہیا کی جانی چاہئے۔ کھیلوں کے وزیر نے سبھی ہاسٹلز میں کم از کم معیار کے لحاظ سے کھانے کی تھِری اسٹار سہولت اور صاف صفائی کے نظام کوایک ماہر ایجنسی کےذریعے یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ یہاں لڑکیوں اور لڑکوں کےلئے الگ الگ ہاسٹلز ہوں گے۔‘ نشانے بازی  ایک اہم کھیل ہے اور ہمیں نشانے بازوں کے لئے سبھی ضروری اہم اقدامات کرنے چاہئے۔’

ا س ہاسٹل سہولت کے ساتھ ساتھ بھارتی نشانے بازوں کو تربیت کے لحاظ سے دی جانے والی سہولیات میں یہ ان کھلاڑیوں کے لئے  ایک بڑی حوصلہ افزائی ہوگی، جو اس سے پہلے شوٹنگ رینج کے باہر قیام پذیر تھے۔ اس ہاسٹل میں نشانے بازوں کو ان کے رائفل، پستول اور شاٹ گن رینج تک پہنچنے کے لئےچند ہی قدم چلنے ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00263L2.jpg

2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ فاتح انیش بھنوالا نے کہا کہ ‘‘ ہمارے پاس ہمیشہ سے  بہت اچھی شوٹنگ رینج تھی، لیکن ہمارے پاس ہاسٹل کی سہولت نہیں، جس کے نتیجے میں ہمیں شوٹنگ رینج کے باہر رہنا پڑتا تھا۔ اب ہاسٹل کی سہولت مہیا ہونے کی وجہ سے ہم صبح اور دوپہر میں بھی ٹریننگ کر سکتے ہیں۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030V5I.jpg

تاہم اس سہولت کی فراہمی سے نہ صرف کول گروپ کے سینئر نشانے بازوں کو فائدہ  ہوگا، بلکہ ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ  اور کھیلو انڈیا اسکیم  سے تعلق رکھنے والے نشانے باز اور این سی او ای نشانے بازوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z93K.jpg

جناب رجیجو نے کہا کہ ‘‘ نشانے بازی ایک بہت  ہی خاص کھیل ہے اور ہمیں نشانے بازی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور بھارت کے پاس زمینی سطح پر بہت بڑی تعداد میں ہنرمند موجود ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More