17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرالہ میں مانسون کی شروعات

Urdu News

نئی دہلی۔ آج 29 مئی 2018 کو کیرالہ میں جنواب مغربی مانسون آگیا

  • جنوب مغربی مانسون آج جنوب مشرقی بحرہ عرب کے باقیماندہ علاقوں کمرون، مالدیپائی علاقے، پورے لکشدیب، کیرالہ کے زیادہ تر حصوں، تمل ناڈو کے کچھ علاقوں اور خلیج بنگال کے جنوب مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔
  • لہذا آج 29 مئی 2018 کو اپنے معمول سے تین دن قبل ہی پورے کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون آگیا ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد( این ایل ایم)، عرض البلد( ایل اے ٹی) 12 ڈگری این/ طول البلد ( لانگ) 60 ڈگری ای، عرض البلد 12 ڈگری این/ طول البلد 65 ڈگری ای ، عرض البلد 12 ڈگری این/ طول البلد 70 ڈگری ای، کنور، کوئمبٹور ، کو ڈی کنال، ٹوٹی کورین، عرض البلد 09 ڈگری این/ طول البلد 80 ڈگری ای، عرض البلد 13 ڈگری این/ طول البلد85 ڈگری ای، عرض البلد 18 ڈگری این/ طول البلد 90 ڈگری ای، عرض البلد 21 ڈگری این/ طول البلد 93 ڈگری ای، نقشہ ۔ I آج  مانسون کی شمالی حد ( این ایل ایم) کو ظاہر کرتا ہے۔

کیرالہ میں مانسون کی شروعات کے لئے محرک موجودہ موسمیاتی حالات

  • گزشتہ تین ۔ چار دنوں کےد وران پورے کیرالہ میں وسیع علاقوں میں بارش ہوئی۔کیرالہ میں مانسون کی شروعات کے لئے بارش کی نگرانی اسٹیشنوں سے ہورہی ہیں۔ جنہوں نے 25 میں 60 فیصد سے زائد بارش کی رپورٹ دی ہیں۔(نقشہ۔ 2)پچھم سے آنے والی ہواؤں نے( 30 ناٹ سے زائد کی رفتار ) نچلی سطحوں پر جمع ہوئی ہیں اورآج صبح سے جنوب بحرہ عرب(خط استوا پر عرض البلد10 ڈگری این اور طول البلد 55 ڈگری ای سے 80 ڈگری ای تک)600 ایچ پی اے تک تقریباً(4.5 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی  ۔ جنوبی مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔
  • 23 مئی سے لگاتار ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں۔(مطلع ابر آلود ہے)۔ سیارچہ(انسیٹس۔ 3 ڈی) نے عرض  البلد5-10 ڈگری این، طول البلد 70-80 ڈگری کے ذریعہ طویل تابکار شعاعیں کانقشہ کھینچا ہے۔(نقشہ۔ 2)
  • مذکورہ بالا خصوصیات کے علاوہ درج ذیل تبدیلیاں  بھی محسوس کی گئی ہیں۔
  • مشرق۔ مغرب کی جانب ابھار پر عرض البلد 9 ڈگری این( پورے جنوبی پنسولہ پر) 3.1 کلو میٹر سطح سمندر سے اوپر ہے۔
  • جنوب مشرقی علاقے پر  اور کیرالہ۔ کرناٹک کے ساحلوں پر متصل مشرقی وسطحی بحرہ عرب کے اوپر دباؤ والا علاقہ بن رہا ہے۔
  •  مشرقی وسطحی اور متصل  جنوب شمال مشرقی خلیج بنگال کے ا وپر کم دباؤ والاعلاقہ بن رہا ہے۔ اس کے نتیجہ میں 12 گھنٹے کے دوران بارش ہونے کی  امید ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں کےد وران مانسون میں مزید پیش رفت کی امید

 آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران  وسطحی بحرہ عرب کے کچھ حصوں میں، کیرالہ باقیماندہ حصوں ، کرناٹک کے ساحلی علاقوں اور جنوبی اندرونی حصوں میں اور خلیج بنگال کے مشرقی وسطی ، شمال مشرقی علاقوں کے علاوہ شمال مشرقی علاقوں کے کچھ حصوں میں مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے لئے حالات نہایت موزوں ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001668V.gif

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More