18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرالہ میں ٹیکس دہندگان کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی مدت میں توسیع

Urdu News

نئی دہلی: کیرالہ میں شدید سیلاب کی وجہ سے آئی رکاوٹوں کے پیش نظر براہ راسٹ ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے  انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ کو 31 اگست 2018 سے بڑھاکر  15 ستمبر 2018 کردیا ہے۔ ریاست کیرالہ میں تمام انکم ٹیکس دہندگان کے لئے ، جنہیں اپنی انکم ٹیکس ریٹرن 31 اگست  2018 تک داخل کرنے تھے، آخری تاریخ بڑھاکر 15 ستمبر 2018 کردی گئی ہے۔

سی بی ڈی ٹی نے  اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کے اُس زمرے کے لئے جنہیں اپنا انکم ٹیکس  ریٹرن 31 جولائی 2018 تک داخل کرنا تھا، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31 جولائی 2018 سے  31 اگست 2018 کردیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More