15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیمیاوی کھاد تیار کرنے والے تمام مرکزی حکومت کے اداروں میں مالی سال 17۔2016 کے دوران منافع درج کیا گیا ہے: جناب راؤ اندرجیت سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، منصوبہ بندی (آزادانہ چارج) کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  کیمیاوی کھاد تیار کرنے والے ان یونٹوں کی تفصیل بتائی جو یوریا سے متعلق موجودہ پالیسی کی وجہ سے عمل درآمد کے سلسلے میں مالی نقصان سے دو چار ہیں۔ انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ 17۔2016 مالی سال کے لئے مرکزی حکومت کے کیمیاوی کھاد تیار کرنے والے تمام اداروں نے آپریشنل منافع درج کرایا ہے۔ (یعنی سود اور ٹوٹ پھوٹ کی منہائی سے  پہلے کی ادائیگی) البتہ انہوں نے بتایا کہ کیمیاوی کھاد کے محکمے کی طرف سے کیمیاوی کھاد تیار کرنے والے پرائیویٹ اور کو آپریٹیو یونٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔

کیمیاوی کھاد تیار کرنے والے مرکزی اداروں کے منافع کی تفصیل درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

کیمیاوی کھاد تیار کرنے والے سرکاری ملکیت کے ادارے کا نام

17۔2016 کے دوران آپریشنل منافع

(کروڑ روپے میں)

1.

راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹیڈ

234.94

2.

نیشنل  فرٹیلائزرس لمیٹیڈ

190.97

3.

مدراس  فرٹیلائزرس لمیٹیڈ

69.22

4.

برہمپتر ویلی  فرٹیلائزرس کارپوریشن لمیٹیڈ

7.49*

*سال 17۔2016 کے دوران کمپنی کا خالص منافع

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More