نئی دہلی، اپریل 2017 سے لے کر مارچ 2018 تک کی مدت کے دوران ہندستان کے اہم بندرگاہوں کے ذریعہ4.77 کی شرح ترقی درج کی گئی۔ اسی طرح اس دوران ان بندرگاہوں کے ذریعہ 679.35 ملین ٹن مال ڈھلائی کا کام ہوا جبکہ اس کے مقابلے پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 648.39 ملین ٹن کی مال ڈھلائی کی گئی تھی۔
ملک کے 9 بندرگاہوں-کولکاتہ( بشمول ہلدیہ) ، وشاکھاپٹنم ، پارا دیپ، کامراجار ، چنئی، کوچن ، نیومینگلور ، جے این پی ٹی اور دین دیال میں بھی ٹریفک میں مثبت شرح ترقی درج کی گئی۔ کوچن بندرگاہ میں سب سے زیادہ شرح ترقی 16.52 فی صد درج کی گئی۔ اس کے بعد پارا دیپ میں 14.68 فی صد ترقی ، کولکاتہ (بشمول ہلدیہ) 13.61 فی صد شرح ترقی جی این پی ٹی میں 6.2 فی صد شرح ترقی اور نیو مینگلور میں 5.28 فی صد کی شرح ترقی درج کی گئی۔