نئی دہلی،یکم اگست ۔بھاری صنعتوں اورسرکاری کاروباری اداروں کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے سینٹر ل موٹروھیکل رولز 1989 میں ترمیم کرکے بڑے پیمانے پر گیسوں کے اخراج کو قابو میں رکھنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔ یہ قاعدہ پورے ملک میں تما م چار پہیہ گاڑیوں کے لئے یکم اپریل 2017 سے نافذالعمل ہوگا ،جس کا اعلان جی ایس آر 643 (ای )مورخہ 19 اگست 2015 کے ذریعہ کیا گیا ہے اور تین پہیہ گاڑیوں کے لئے جی ایس آر 487 (ای ) مورخہ 12 جون 2015 اور دو پہیہ گاڑیوں کے لئے جی ایس آر 431 (ای ) مورخہ 4 جولائی 2017 کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔ ان اعلانات کے مطابق بھارت اسٹیج IV کے لئے گیسوں کے اخراج کے معیار سے متعلق قاعدہ ملک بھر میں یکم اپریل 2017 سے نافذالعمل ہوگیا ہے ۔ یہ قاعدہ ملک بھر میں مذکورہ بالا تینوں زمروں کی گاڑیوں کے لئے نافذالعمل ہوگا۔