17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گرین ، اورینج اور ریڈ زون میں سی اے ٹی کے ذریعہ معاملات کی سماعت کے لئے نئے رہنما خطوط

Urdu News

مرکزی انتظامی ٹربیونل ، نئی دہلی کے چئیرمین کی ہدایت کے مطابق درج ذیل نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے:

وزارت داخلہ، حکومت ہند کے ذریعہ مورخہ چوبیس مارچ دو ہزار تیس کو اعلان کردہ لاک ڈاون اور مورخہ چودہ اپریل دو ہزار بیس کو جاری لاک ڈاون کی تین مئی دو ہزار بیس تک توسیع کے حکم کے مدنظر مرکزی انتظامی ٹریبونل کے پرنسپل بنچ اور ملک بھر کے اس کے دیگر بنچوں کے کام کاج کو معطل کر دیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے یکم مئی دو ہزار بیس کو حکم جاری کیا جس کے تحت کووڈ۔ انیس کے معاملوں کی سنگینی کی بنیاد پر ریڈ (ہاٹ اسپاٹس)، گرین اور اورینج زون کی پہچان کے لئے رہنما خطوط دئیے گئے ہیں۔ حکم میں ان علاقوں میں ممنوع اور شروع کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ ان پیش رفتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی انتظامی ٹریبونل کے کام کرنے کے سلسلے میں درج ذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں:

جہاں بھی بینچ / عدالتیں گرین زون میں واقع ہیں ، وہ وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوں گی جیسے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کرنا اور براہ راست رابطے سے گریز کرنا۔ ممکن حد تک ، متعلقہ علاقے میں اعلی عدالتوں کے کام کرنے کا طریقہ اپنایا جائے گا۔ متعلقہ بنچ کے محکمہ کے سربراہ (ایچ او ڈی) بار ایسوسی ایشن کے صدر کی مشاورت سے اس سلسلہ میں فیصلے کریں گے۔ بینچ کے رجسٹرار سے ملازمین کی سہولت اور ان کے کام کرنے کے طریق کار کے بارے میں رائے لی جائے گی۔ اس سلسلے میں لئے گئے فیصلوں کو پرنسپل بنچ کی رجسٹری کو بھیجا جائے گا۔

ریڈ (لاک ڈاؤن علاقوں) اور اورنج زون میں قائم بینچوں کے حوالے سے ، فوری نوعیت کے معاملات متعلقہ بنچ کے رجسٹرار سے رابطہ کرکے الیکٹرانک میل سروس (ای میل) کے ذریعے درج کیے جاسکتے ہیں جو بدلے میں آرزومند وکیل یا پارٹی کو ای میل آئی ڈی دستیاب کرائیں گے۔ اگر رجسٹری مطمئن ہے کہ او اے حکم کے تحت ہے اور اسے فوری طور پر نمٹائے جانے کی ضرورت ہے تو بنچ کے ایچ او ڈی کو اس بارے میں اطلاع دی جائے گی۔ اس کے بعد ایچ او ڈی فیصلہ کریں گے کہ معاملہ فوری سماعت کے لائق ہے یا نہیں۔ اگر اس معاملہ کی سماعت کی تجویز دی جاتی ہے تو یہ سماعت سسکو ویبکس آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے ذریعہ کی جائے گی۔

پرنسپل بنچ کی رجسٹری کی مشاورت سے بنچوں کے ایچ او ڈی کے ذریعہ اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لینے والے مناسب لباس میں ہوں یا کم سے کم اچھے کپڑے پہن رکھے ہوں۔

اگر بار ایسوسی ایشن کے وکلا اس طرح کے میکانزم کے توسط سے زیر التوا معاملوں کی سماعت کے لئے راضی ہوں تو رجسٹری کے ذریعہ معاملوں کی پہچان کی جائے گی۔ معاملوں کی سماعت اسی نظام کے ذریعہ سے اس ٹائم سلاٹ میں کی جائے گی جس کا فیصلہ روزانہ کی بنیاد پر ایچ او ڈی کریں گے۔

یہ نظام 17.05.2020 تک یا اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More