ہندوستان میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت کل تک 45 کروڑ سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ آج صبح 8 بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق 5411501 سیشنز کے دوران مجموعی طور پر450706257 افراد کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4392697 ٹیکے لگائے گئے۔
ان میں شامل ہیں:
حفظان صحت سے متعلق کارکنان |
پہلی ڈوز |
1,02,96,166 |
دوسری ڈوز |
77,71,787 |
|
پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان |
پہلی ڈوز |
1,79,14,176 |
دوسری ڈوز |
1,10,81,579 |
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد |
پہلی ڈوز |
14,68,84,314 |
دوسری ڈوز |
72,09,744 |
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد |
پہلی ڈوز |
10,30,99,861 |
دوسری ڈوز |
3,68,42,675 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی ڈوز |
7,43,50,754 |
دوسری ڈوز |
3,52,55,201 |
|
میزان |
45,07,06,257 |
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی عام ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع دینے کے تئیں پر عزم ہے۔
اس عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 30701612 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی38465 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح شفایاب ہونےوالے افراد کی مجموعی شرح 97.38 فیصد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان بھر سے 43509 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 32 دن سے 50000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوشش کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔
ہندوستان میں آج زیرعلاج مریضوں کی تعداد 403840 ہے، جوکہ ملک میں مجموعی طور پرمتاثرہ معاملے کے 1.28 فیصد پر مشتمل ہے۔
ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں مجموعی طور پر1728795 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ بھارت میں مجموعی طور پر اب تک46 کروڑ سے زیادہ (462629773) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح 2.38 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح شرح آج 2.52فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح مسلسل52 ویں دن بھی اس وقت 5 فیصد سے نیچے ہے۔