19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گزشتہ 5برسوں میں سالانہ تین لاکھ کے مقابلہ میں 20-2019ء کی مدت میں 5لاکھ افراد اور 5لاکھ صنعتوں کو ہنرمند بنانے کے لیے ’’سی آئی پی ای ٹی‘‘

Urdu News

نئی دہلی: کیمیائی اشیاء اور کیمیائی کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے اپنی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی(سی آئی پی ای ٹی)نے پانچ لاکھ افراد کو ہنرمند بنانے کے علاوہ سال 24-2019ء کے مدت کے دوران پولیمر کے صنعت کو 5لاکھ ٹیکنالوجی سپورٹ سروس فراہم کرانے کے ایک پرعزم منصوبہ بنایا ہے۔

15-2014ءکے مدت کے دوران 3.13لاکھ افراد کو ہنرمند بنایا گیا اور 3.26لاکھ ٹیکنالوجی سپورٹ سروس مہیا کرائی گئی۔

وزیر موصوف نئی دہلی میں کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر کی وزارت کے محکمہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں سی آئی پی ای ٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائٹ فورمولیشن ٹیکنالوجی(آئی پی ایف ٹی) کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ کی صدارت کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے کی۔وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More