نئی دہلی، صنعت اور اندرون ملک کی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)گوا کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے اعلیٰ ترین گلوبل وینچر کیپٹل فرموں کے فنڈ منیجروں اور لمٹیڈ پارٹنروں کے لئے 6 اور 7 دسمبر 2019ء کو اسٹارٹ اَپ انڈیاگلوبل وینچر کیپٹل سمٹ 2019ء کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کررہا ہے۔ اسٹارٹ اَپ انڈیا گلوبل وینچر کیپٹل سمٹ2019ء کا مرکزی خیال ‘‘ہندوستان میں مواقع- ایک ساتھ مستقبل کی سرمایہ کاری’’ہے۔
اس سمٹ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد گزشتہ سال گوا میں کیا گیا تھا، جس میں 9 سے زیادہ ملکوں کے 250 سے زائد شرکاء شریک ہوئے تھے۔ان شرکاء نے ہندوستان میں وینچر کیپٹل کے مواقع کو اُجاگر کیا اور سرمایہ کار دنیا کے متعدد پہلوؤں سے متعلق افکار و خیالات کا بیش قیمت تبادلہ کیا تھا۔
اس سال اس سمٹ کا مقصد اس کی رسائی اور اہمیت دونوں لحاظ سے نئی بلندیوں کو حاصل کرنا ہے۔ سمٹ کی توجہ ہندوستان میں اختراع کے لئے عالمی سرمایہ کو راغب کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ سمٹ متعدد پروگراموں کو ایک ساتھ لے کر آئے گا، اس میں سرکردہ گلوبل وینچر کیپٹل فرموں، لمٹیڈ پارٹنروں، فیملی دفتروں، ہائی نیٹ ورک، افراد، حکومت ہند کے افسران ، اعلیٰ کارپوریٹس اور منتخب اختراعی اسٹارٹ اَپ سے تعلق رکھنے والے 350 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ اس سمٹ کے دوران ہندوستان کے فوائد، تنوع اور ہندوستانی بازار کے مواقع کی رفتار کو اجاگر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ہندوستان میں پیدا ہونے والے نہایت جدید ترین اختراعات کو اجاگر کیاجائے گا۔اس سمٹ کا مقصد وینچر کیپٹل انڈسٹری کے لئے بہتر ین طریقہ کار کو سمجھنا ، ہندوستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں درپیش مسائل کا شناخت کرنا اور ان کو حل کرنے کے لئے راستے تلاش کرناہے۔
اس سمٹ کا کلیدی مقصد ای-موبلٹی، مالیاتی ٹیکنالوجی، طبی ٹیکنالوجی، انٹر پرائز سافٹ ویئر، تعلیمی ٹیکنالوجی، علم جینوم اور لائف سائنسز کے شعبوں میں ہندوستان میں مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔اس کے علاوہ اس سمٹ کا مقصد عالمی سرمایہ کار برادری کو اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی اور غیر ٹیکنالوجی اسٹارٹ اَپ دکھا کر ہندوستانی اسٹارٹ اَپ کے لئے سرمایہ کی آمد میں اضافہ کرنابھی ہے۔مزید برآں سرمایہ کار برادری کے ذریعے درپیش مسائل کی شناخت اور انہیں حل کرکےتجارت کرنے کو مزید آسان بنانا ہے۔
پروگرام کے ذریعے اسٹارٹ اَپ انڈیا ہندوستانی اسٹارٹ اَپ کو دنیا کے سرکردہ سرمایہ کاروں سے ملنے کا موقع فراہم کررہا ہے، تاکہ وہ تجارت سے متعلق ان سے رہنمائی حاصل کرسکے اور سرمایہ کاری کے مواقع کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرسکے۔