نئی دہلی؍ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گورونانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘‘گورونانک جینتی کے مبارک موقع پر میں اپنے سبھی ہم وطنوں اور بالخصوص ملک اور بیرون ملک میں آباد سکھ فرقے کے سبھی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
گورونانک دیو نے امن، بھائی چارہ اور نبی نوع انسان کےا تحاد کا پیغام دیا تھا۔ انہوں نے استحصال اور ظلم کی مخالفت کی اور سماج کے محروم طبقات کو بھلائی اور خوشحالی کے لئے خود کو وقف رکھا۔ ‘جب جی’ میں مرقوم پریم، آستھا، قربانی اور سچائی نیز اخلاقی اقدار سے متعلق ان کی تعلیمات لافانی ہیں۔ گورونانک جی مردو عورت میں مساوات اور آفاقی انسانی اقدام کے قائل تھے۔
ہم میں سے ہر ایک فرد کو گورونانک کی تعلیم کو اپنی روزہ مرہ زندگی میں اتار کر سماج میں ایکتا، بھائی چارہ اور بقائے باہمی کے جذبے کو مستحکم کرنے کے لئے کرنا چاہئے۔