نئی دہلی۔؍جون۔سیاحت کی وزارت کے مارکیٹ ریسرچ کے ڈویژن نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گھریلو اور غیرملکی سیاحوں کی آمد کے گوشوارے ، مختلف ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ سے حاصل کئے۔ 2016 کے ان گوشواروں کی خاص خاص باتیں مندرجہ ذیل ہیں:
گھریلو سیاحوں کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آمد
سا ل 2016 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 1613.55 ملین گھریلو سیاحوں نے دورہ کیا جبکہ 2015 میں یہ تعداد 1431.97 تھی۔ 2015 کے مقابلے یہ ترقی 12.68 فیصد رہی۔
سال 2016 کے دوران، گھریلو سیاحوں کی آمد، تعداد کے لحاظ سے جن ریاستوں کے نام 10 سرفہرست ریاستوں میں ہیں وہ ہیں: تمل ناڈو 34881، اترپردیش 211.71 آندھراپردیش، 153.16، مدھیہ پردیش 150.49، کرناٹک 129.76، مہاراشٹر 176.52 ، تلنگانہ 95.16 ، مغربی بنگال 74.46، گجرات 42.25 اور راجستھان 41.5 ۔
سال 2016 کے دوران ان دس سر فہرست ریاستوں کے سیاحوں کی تعداد کُل گھریلو سیاحوں کی تعداد کی 84.21 فیصد تھی ۔
تملناڈو ، اترپردیش اور آندھراپردیش بالترتیب پہلے ،دوسرے او رتیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ تعداد 2016 میں ڈی ٹی وی کے لحاظ سے ہے۔ مدھیہ پردیش کا نمبر چوتھا اور کرناٹک کا نمبر پانچواں ہے۔
2016 کے دوران گھریلو سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے تین سرفہرست ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ، مدھیہ پردیش 93 ، پنجاب 50.03 ، انڈمان نکوبار جزیرے 29.62 تھے ۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غیرملکی سیاحوں کی آمد
سال 2016 کے دوران ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد 24.71 ملین تھی جبکہ سال 2015 میں یہ تعداد 23.33 ملین تھی۔ سال 2015 کے مقابلے 5.92 فیصد ترقی ہوئی۔
سال 2016 کے دوران غیرملکی سیاحوں کی تعداد جن دس ریاستوں میں سب سے زیادہ رہی وہ اس طرح ہیں۔ تملناڈو 4.72، مہاراشٹر 4.67، اترپردیش 3.16، دلّی 2.52، مغربی بنگال 1.53، راجستھان 1.51 ، کیرالا 1.04، بہار 1.01، گوا 0.68 اور پنجاب 0.66۔
سال 2016 کے دوران ان دس سرفہرست ریاستوں میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد ملک میں کُل غیرملکی سیاحوں کی تعداد کی 87.02 فیصد رہی۔
2016 میں سرفہرست آٹھ ریاستوں نے اپنا پچھلے سال کا درجہ برقرار رکھا جبکہ پنجاب اُن دس سرفہرست ریاستوں میں شامل ہوگیا جن میں سب سے زیادہ غیرملکی سیاح آئے۔ 2016 کے دوران غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں شرح ترقی کے لحاظ سے جو تین ریاستیں سرفہرست رہیں وہ ہیں پنجاب172.21، سکم 71.55 اور چھتیس گڑھ 44.2۔