17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہاؤسنگ اور شہری ترقیات کے معاملے میں چیلنج درپیش ہیں لیکن میں ان پر قابو پانے کی پوری کوشش کروں گا: ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ پوری

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے نئے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ’’شہری ہاؤسنگ اور ترقی کے چیلنج تبدیلی کے عمل کو درپیش ہیں اور میں مختلف نئے شہری مشنوں کے تحت مقرر کئے گئے نشانوں کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا‘‘۔

جناب پوری نے آج نرمان بھون میں کام کاج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’شہری شعبے کی ترجیحات وزیراعظم جناب نریندر مودی پہلے ہی طے کرچکے ہیں اور میں انہیں ترجیحات کے مطابق کام کروں گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جنہیں عوام کی تائید حاصل ہے، بہت سے طریقوں پر تبدیلی کے حق میں ہیں اور نئے وزیر چاہیں گے کہ وہ وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے کاموں کو پورا کرنے میں اپنی پوری طاقت لگادیں۔

جناب پوری نے کہا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ایک ایسی وزارت ہے جس کے ذریعہ ترقی کی جانی ہے اور گزشتہ تین برسوں میں جو متعدد نئے شہری مشن شروع کئے گئے ہیں ان میں اچھی پیش رفت ہورہی ہے اور ’’مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ہم ان کاموں کو وقت پر پورا کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں‘‘۔

اس سوال کے جواب میں کہ وہ مختلف مشنوں کے تحت نشانوں کو حاصل کرنے کے معاملے میں درپیش چیلنجوں کا کیسے مقابلے کریں گے، جناب پوری نے کہا کہ ’’نشانے دو طرح کے ہیں۔ ایک وہ جنہیں 2019 تک حاصل کرنا ہے اور دوسرے وہ جن کی تکمیل 2022 تک ہونی ہے۔ اگر چیلنجوں کو دو سال میں پورا نہ کیا گیا تو انہیں 6 سال میں بھی پورا نہیں کیا جاسکتا لیکن اس وقت کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے ان نشانوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے‘‘۔

نئے وزیر نے بعد میں دو گھنٹے تک پردھان منگتری آواس یوجنا (شہری) کا جائزہ لیا اور نشانے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کیں تاکہ 2022 تک سبھی ضرورت مند شہری غریبوں کو پکے مکانات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے شہری علاقوں میں سستے مکانوں کی متوقع مانگ کے بارے میں بھی سوالات کئے۔ اس کے علاوہ جو ریاستیں اچھے کام کررہی ہیں ان کے بارے میں اور جو اچھے کام نہیں کررہی ہیں اس کی کی وجہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

جناب پوری کل ٹرانسپورٹ نگر اور چار باغ کے درمیان لکھنٔو میٹرو کے 8 اعشاریہ 50 کلومیٹر طویل پہلے مرحلے کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More