28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہتھ کرگھے اور دستکاری کے شعبوں کو فروغ دینے کیلئے مرکز اور ریاستوں کے درمیان اشتراک

Urdu News

نئی دہلی میں 26 اپریل کو کپڑے کی صنعت کے ریاستی وزیروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کا مقصد ہتھ کرگھے اور دستکاری کے شعبوں کے لئے حکومت ہند کی اسکیموں کا جامع طور پر جائزہ لینا تھا۔ کپڑے کی صنعت اور اطلاعات ونشریات کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے، کپڑے کی صنعت کے وزیر مملکت جناب اجئے ٹمٹا اور کپڑے کی صنعت کے سکریٹری اننت کمار سنگھ کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔

کپڑے کی صنعت کے سکریٹری نے اس میٹنگ کا آغاز حکومت ہند کی اسکیموں پر عمل درآمد میں بنکروں اور کاریگروں اور ان کی سرگرم حصے داری  کو تسلیم کرنے میں ریاستی سرکاروں کے اہم رول کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔ متعلقہ ترقیاتی کمشنروں کی طرف سے ہتھ کرگھے اور دستکاری کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت ہند کی اسکیموں کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کپڑے کی صنعت اور اطلاعات ونشریات کی وزیر نے معاون وفاقیت میں اعتماد کو دوہرایا اور ریاستی وزیروں  و نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ کپڑے کی صنعت کے شعبے کی ترقی کیلئے فیصلہ سازی میں کلیدی کردار ادا کریں۔ بنکروں اور کارکنوں کی مجموعی ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مرکز اور ریاستی سرکاروں کے افسران سے درخواست کی کہ وہ یہ یقین دہانی کرائیں کہ اُجّولا یوجنا  اور سوچھتا ابھیان جیسی حکومت ہند کی سبھی اسکیموں کے فائدے ان کے مستحقین تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کیا گیا بھارت ہتھ کرگھا برانڈ  بنکروں، مصنوعات کاروں اور صارفین کے مابین ایک پُل ہے۔ جس سے بنکروں کی آمدنی اور صارفین کی مصنوعات کے معیار میں اضافے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔ وزیر موصوف نے میٹنگ میں موجود ہر شخص سے زور دیکر کہا کہ وہ بھارت ہتھ کرگھا برانڈ کے ساتھ اپنی مصنوعات کو درج کرانے کیلئے متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے ریاستی وزیروں سے بھی درخواست کی کہ وہ ہتھ کرگھے اور دستکاری کے گروپوں کی سرگرمیوں کا مسلسل جائزہ لے اور اس سلسلے میں کچھ نشانے مقرر کرے۔ انہوں نے بنکروں اور کاریگرو ں اور ان کے کنبے کی این آئی او ایس اور اگنو میں داخلہ دلاکر انہیں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی  کی ضرورت پر زور دیا۔ جو وزارت کی طرف سے کیے گئے اقدامات ہیں۔

 میٹنگ میں اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، اترپردیش، اور اتراکھنڈ کے ریاستی وزراء شریک ہوئے۔ اس میٹنگ میں کپڑے کی صنعت کے سینئر افسران اور ہتھ کرگھے اور دستکاری کے ترقیاتی کمشنر  وں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More