16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہردیپ پوری نےنئی ٹکنالوجیز کے لئے 2018 کی شرحوں کے شیڈول اور سی پی ڈبلیو ڈی کے پہلے سہ ماہی کوڈ کا اجرا کیا

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے لئے ایک عظیم موقع ہے کیونکہ بھارت کو اب سے 2030 تک ہر سال شہری علاقے کے لئے 700 سے 900 ملین مربع میٹر تک  تعمیرات کی ضرورت ہے جو آلودگی سے پاک، لچکدار اور ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے طریقے سے کہیں تو بھارت کو ہر سال ایک نئے شکاگو کی تعمیر کرنی ہے۔

جناب ہردیپ پوری نے  آج یہاں نئی ٹکنالوجیز کے لئے 2018 کی شرحوں کے شیڈول (ایس او آر) اور سی پی ڈبلیو کے پہلے سہ ماہی کوڈ  سے متعلق ایک کتابچے کے اجرا کے لئے منعقد ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر سی پی ڈبلیو ڈی کے سرکاری فیس بک اور ٹوئٹر پیج کو بھی  محکمے کی ویب سائٹ پر جاری کیا۔

ملک کی ترقی میں تیزی سے پیش رفت کا تذکرہ کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ ہمارے ملک کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ دنیا میں ایک تیز رفتار ابھرتی ہوئی معیشت  ہے  اور بہت زیادہ تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے ساتھ صنعت کاری اور تجدید کاری کے ایک بڑے مرحلے سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر سی پی ڈبلیو ڈی کے سامنے چیلنجز ہیں اور اسی کے ساتھ مواقع بھی۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹھیکیداروں کے ساتھ اپنے پروجیکٹوں میں سی پی ڈبلیو ڈی کو بہت زیادہ امتیازی کاموں کو دیکھنا چاہیے۔

وزیر موصوف نے تعمیرات کے روایتی طور طریقوں سے ہٹ کر قدرتی وسائل اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز پر مبنی توانائی کے تعمیراتی مواد  کی ضرورت کی وکالت کی جن سے نہ صرف یہ کہ کام میں تیزی آئی ہے اور معیار بہتر ہوا ہے بلکہ وہ محفوظ اور پائیدار بھی ہیں اور اس کے نتیجے میں پائیدار ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تعمیرات اور انہدام کے ملبے کو دوبارہ ری سائیکل کیا جانا چاہئے اور اس کا سی پی ڈبلیو ڈی کے کاموں میں بکثرت استعملا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اثر انگیزی اقدامات کو بہت زیادہ ترجیح  دینی چاہیے۔

سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ اس نے  ایک نئی جہت کا تعارف کرایا ہے، بڑے پیمانے پر عوام کے ساتھ تنظیموں کے تجربات کا اشترا ک کرکے ایک نئی داستان  شروع کی ہے۔ انہوں نے سی پی ڈبلیو ڈی کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے اپنے پلیٹ فارموں سے تاثر کے ذریعہ شکایات کے ازالے کا ایک موثر میکا نزم بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سی پی ڈبلیو ڈی کو یہ موقع بھی ملے گا کہ وہ عوام کے سامنے  اپنے اچھے کاموں کی تشہیر کرسکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس محکمے کا ایک شاندار ماضی رہا ہے اور کہا کہ چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔

سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائرکٹر جنرل جناب پربھاکر سنگھ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ محکمہ مشن انداز میں تبدیلی، جدت طرازی اور شبیہ سازی کے دور سے گزر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ نئی ٹکنالوجیز کے لئے ایس او آر جاری کرکے تعمیرات کے شعبے میں سی پی ڈبلیو ڈی  نے معیارات قائم کئے ہیں۔ تقریب میں وزارت اور  سی پی ڈبلیو ڈی کے  سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More