16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہزیرا میں آرمرڈ سسٹم کمپلیکس کو قوم کے نام وقف ؛ نوساری میں کینسراسپتال کا سنگ بنیاد

Urdu News

نئی دہلی۔  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہزیرا میں واقع ایل اینڈ ٹی آرمرڈ سسٹمز کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اور اس پروجیکٹ کے پیچھے اختراعی جذبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے نو ساری میں نرالی کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس  اسپتال سے خطے کے لوگ کینسر کے علاج کے احتیاطی اور معالجاتی پہلوؤں کی فراہمی سے مستفید  ہوں گے۔

اسی کے ساتھ وزیر اعظم کا دورۂ گجرات اختتام پذیر ہوا  اور اب ان کے تین روزہ دورے کی اگلی  منزل سلواسا اور  ممبئی ہوگی۔

وزیر اعظم کے دورۂ گجرات کے پہلے دن وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں  نمائشی مرکز  میں اہم عالمی ٹریڈ شو کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم نے احمد آباد میں جدید ترین سہولیات والے اسپتال سردار ولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا  کہ سبھی کے لیے ترقی کے یکساں مواقع  فراہم کرنے کے سمت میں اپنی عہد بستگی  برقرار رکھتے ہوئے  ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’جدید ہندوستان کی جانب بڑھتے قدم کی راہ ہموار کرتا ہے۔

وزیر اعظم کے ذریعہ سابرمتی ریور فرنٹ میں  احمد آباد شاپنگ فیسٹول -2019  کا افتتاح بھی توجہ کا مرکز رہا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارت کے لیے ایک خوشگوار ماحول بنانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم کے دورۂ گجرات کے دوسرے دن تین روزہ طویل وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس 2019 کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیر اعظم مودی نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر ایگزبیشن کنوینشن سینٹر میں نویں چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنا ایک عظیم موقع ہے ۔

اس دوران ، وزیر اعظم نے ہندوستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم مسٹر آندریز بابس، مالٹا کے وزیر اعظم ڈاکٹر جوزف مسکٹ اور ڈنمارک کے وزیر اعظم مسٹر لارس لوکے راس موسین کے ساتھ 18 جنوری 2019 کو باہمی بات چیت کی۔ اس کے بعد گاندھی نگر ، گجرات میں ڈانڈی کوٹیرکے مقام پر تھری ڈی لیزر پروجیکشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ صنعتی دنیا  کے سربراہوں نے وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس کے موقع پر  متعدد سرمایہ کاری پروجیکٹوں کا اعلان کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More