17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہمارے شہروں میں عوام کی نقل وحرکت کی ضروریات میں اضافہ معیشت کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا:جناب ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی گرے لائن پر نجف گڑھ۔ دھنسا بس اسٹینڈ جنکشن کا افتتاح ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم وقدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال نے کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ افتتاح کیا گیا۔ دھنسا بس اسٹینڈ ایک زیر زمین اسٹیشن ہے اور شروع کئے جاچکے دوارکا ۔ نجف گڑھ کو ریڈور کی توسیع ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور، دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب کیلاش گہلوت، رکن پارلیمنٹ جناب پرویش صاحب سنگھ، ہاؤسنگ اور شہری امور محکمے میں سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور ایم ڈی، دہلی میٹرو جناب منگو سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پور ی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو ریل نظام نے ہمارے شہروں کو عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ نظام مہیا کرایا ہے۔ دہلی میٹرو میں کووڈ سے پہلے کے وقت میں روزانہ 65 لاکھ مسافر سفر کرتے تھے جبکہ ملک بھر میں میٹرو کا سفر کرنے والوں کی تعداد 85 لاکھ ہے۔

جناب پوری نے کہا کہ اب جبکہ ہم کووڈ-19 عالمی وباء سے دھیرے دھیرے بحال ہورہے ہیں ، ہمارے شہروں میں عوام کی نقل وحرکت کی ضرورت میں اضافہ معیشت کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دھنسا جیسے کنکشنوں سے دیہی علاقوں تک پہنچنے کی جانب اہم کام ہوسکے گا۔ دہلی کے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان کی خلیج کو اس طرح سے کنکشنوں کے ذریعہ پُر کیا جاسکے گا۔ انھوں نے دہلی سرکار سے کہا کہ وہ دہلی میٹرو کے زیر التواء پروجیکٹوں کو تیزی سے منظوری دے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس وقت ملک میں 740 کلو میٹر میٹرو لائن چل رہی ہے اور اس کے نیٹ ورک میں زبردست اضافے کے ساتھ 2022 تک یہ 900 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔ ملک میں ایک ہزار کلو میٹر میٹرو لائن زیر تعمیر ہے۔ اور مستقبل قریب میں یہ دو ہزار کلو میٹر کے نشانے کو حاصل کرے گی۔

جناب پوری نے کہا کہ آج 1.2 کلو میٹر کے جس توسیعی سیکشن کا افتتاح ہوا ہے وہ نیٹ ورک کی طوالت کے اعتبار سے چاہے چھوٹا ہو لیکن قومی راجدھانی کے اندرونی علاقوں میں کنکٹوٹی میں اضافے کے اعتبار سے یہ توسیع ایک اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے کہا کہ نجف گڑھ۔ دھنسا بس اسٹینڈ کوریڈور دہل کے نجف گڑھ علاقے میں میٹرو کو کئی مضافاتی علاقوں تک لے جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ میٹرو نے شہری کاری شکل بدل دی ہے کیونکہ دہلی یا بڑے شہروں میں کام کرنے والے مزدور شہروں کے نزدیک مضافاتی گاؤوں میں سستی رہائشی اختیار کرکے رہ سکتے ہیں اور میٹرو سے روزانہ سفر کرسکتے ہیں جس سے وقت اور پیسہ دونوں کی بچت ہوگی۔

سکریٹری ہاؤسنگ اور شہری امور جناب درگا شنکر مشرا نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ملک کی میٹرو ریل کی تاریخ میں دو اہم سنگ میل اس وقت طے کئے گئے تھے جب اولین بنا ڈرائیور کی ٹرین چلائی گئی اور دہلی کی میٹرو کی ائیرپورٹ ایکسپریس میں موبلٹی کارڈ فیسلٹی فراہم کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ 110 کلو میٹر لائن بنا ڈرائیور والی لائن ہوجانے کے ساتھ ہی یہ دنیا کی بنا ڈرائیور والی سب سے لمبی لائن ہوگئی ہے۔

نجف گڑھ ۔ دھنسا بس اسٹینڈ کوریڈور کی خصوصیات:

  • نجف گڑھ اور دھنسا کے درمیان کی طوالت:1.2 کلو میٹر
  • گیج:اسٹینڈرڈ گیج
  • کلر کوڈ:گرے انٹرچینج :دوارکا(بلولائن کے ساتھ)
  • داخلہ اور اخراج :3
  • ایسکلیٹر:7 لفٹ:5 ڈپو:نجف گڑھ
  • 6 کوچ پلیٹ فارم کی لمبائی گرے لائن پر اسٹیشن:04 دوارکا، ننگلی ، نجف گڑھ اور دھنسا بس اسٹینڈ جن میں سے دوارکا اور ننگلوئی اونچائی والے اسٹیشن ہیں جبکہ نجف گڑھ اور دھنسا بس اسٹینڈزیر زمین اسٹیشن ہیں۔

اسٹیشن کی اہم خصوصیات:

  • اسٹیشن کو چار لیول والے زیر زمین ڈھانچے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں پلیٹ فارم نیچے ہوگا (اندازاً گہرائی 18 میٹر)، اس کے بعد کنکورس،پھر پارکنگ کے لئے پورا فلور اور پھر گراؤنڈ فلور دھنسا بس اسٹینڈ میٹرو اسٹیشن دہلی میٹرو کا وہ پہلا زیر زمین میٹرو اسٹیشن ہے جہاں ایک پورا زیر زمین فلور پارکنگ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
  • پارکنگ میں داخلے اور اخراج کے ریمپ، لفٹ، سیڑھیوں کی  سہولت کے ساتھ 110 کاروں اور 185 ٹووہیلروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

اسٹیشن کا آرٹ ورک:

  • نجف گڑھ کے علاقے میں دھنسا بس اسٹینڈ کے آس پاس کے علاقے گہری ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔ یہ علاقہ تاریخی مواد سے مالا مال ہے اور ماحولیاتی اقدار کے لحاظ سے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نجف گڑھ اور دھنسا کے درمیان جھیل ایک دلدلی ماحولیاتی نظام ہے اور بار بار مقامی جنگلی حیات اور مہاجر پرندوں کی موسمی نقل و حرکت کے لئے ایک ماحولیاتی جنت ہے جو کہ سردیوں میں پرندوں میں دلچسپی  رکھنے والوں کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ دھنسا بس اسٹینڈ اسٹیشن پر پرنٹیڈ گلاس پینلوں پر تصویریں اس علاقے کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔ انھیں “ہجرت کرنے والے پرندوں” کے عنوان سے رکھا گیا ہے۔
  • آس پاس کے دیہات کئی قدیم لوک کہانیوں کے لئے مشہور ہیں۔ دیہات اپنی تاریخی اہمیت منانے کے لئے میلوں کا اہتمام اور اس کی میزبانی کرتے ہیں۔ ہاتھ سے پینٹ کردہ کچھ فن پارے ان کی بھرپور روح اور اقدار کے جشن سے متاثر ہوتے ہیں اور انھیں “مقامی سماجی و ثقافتی منظر نامہ” کے طور پر موضوع بنایا جاتا ہے۔
  • ہاتھ سے پینٹ کیا گیا ایک آرٹ ورک دکھاتا ہے کہ باشندے اکٹھے ہو کر اپنی اقدار اور آنے والے طرز زندگی کے وجود کا احترام کرتے ہیں۔ “دیہی شہری ترقی کے کنارے” اس کا مرکزی خیال ہے۔ اس میں ماضی اور مستقبل کو جوڑنے کے لئے بنایا گیا پل دکھایا گیا ہے۔
  •   کچھ فن پارے میلوں کے مناظر بھی دکھا رہے ہیں، جبکہ کچھ صرف جشن کا جذبہ دکھا رہے ہیں یا مقامی ڈیزائنوں اور نقوش کو چھو رہے ہیں۔ یہ فن پارے اسٹیشن سے گزرنے والے کسی بھی مسافر کے لئے قابل توجہ ہوں گے اور اس جگہ کے تعلق سے دلچسپی پیدا کر سکتے ہیں۔

نئی جان ڈالنے اور شہری کایا پلٹ (امرُت) ہندستان کے اقدام کے لئے اٹل مشن کے تحت کچھ خاص خصوصیات:

  •  میٹرو اسٹیشن میں توانائی سے مؤثر ایل ای ڈی لائٹس کی فراہمی۔
  •   بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی جیسے رفع حاجت گاہیں سیورکی نکاسی  اور  ایس ٹی پی تک پمپ، ری سائیکلنگ اور وقتا فوقتا صفائی کا نظام۔
  • قریبی علاقے کے موجودہ طوفانی پانی کے نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور مناسب سمپ اور پمپنگ کی سہولت۔
  •  اسٹیشن کے احاطے میں پینے کے پانی کی فراہمی۔
  •   اسٹیشن کو گرین بلڈنگ کے اصولوں کے مطابق پلاٹینم کا درجہ دیا گیا ہے۔
  •   داخلے کی رہگزر نمبر 2 اور 3 کو سب وے کے ذریعے جوڑا گیا ہے تاکہ پیدل  چلنے والوں کو سڑک پار کرنے سے بچایا جا سکے۔
  • دو پہیوں اور چار پہیوں کے لئے تہہ خانے کی پارکنگ، معذور اور سائیکلوں کے لیے اوپر کی پارکنگ ، بسوں، گرامین سیوا اور ڈراپ آف مقامات کے لئے جگہیں جو پیدل چلنے والے فٹ پاتھ کے ذریعے اسٹیشن کے داخلی راستوں سے مربوط ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More