نیز اسپتالوں میں بھرتی مریضوں کے ماہر کلینیکل ٹریٹمنٹ کی وجہ سے کووڈ بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں لگاتار کمی اور اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کی موثر حکمت عملی، تیزی سے بڑے پیمانے پر جانچ اورمجموعی اسٹینڈر دیکھ بھال کے طریقے پر مبنی اسٹینڈرڈ کلینکل منجمنٹ پروٹوکول کی وجہ سے شرح اموات میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ شرح اموات دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اور موجودہ شرح اموات 2.28 فی صد ہے۔ ہندستان میں دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں شرح اموات کافی کم ہے۔
آج لگاتار چوتھے دن 30ہزار یومیہ سے زیادہ لوگوں کے علاج کے بعد ٹھیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31991 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد9 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فی الحال یہ تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 567 ہے۔ بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح سے بڑھ کر 64 فی صد ہوگئی ہے۔ شرح اموات میں گراوٹ اور بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح میں تیزی کے نتیجے میں آج اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد (4 لاکھ 85 ہزار114) سے 432453 زیادہ ہیں۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں اور گھروں میں آئسولیشن میں رکھے گئےمریضوں کی نگرانی اور علاج چل رہے ہیں۔
-19 سے متعلق تکنیکی معاملوں ، رہنما ہدایات اور مشوروں کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین جانکاری کے لئے درج ذیل پتوں پر رابطہ کریں۔
https://www.mohfw.gov.in/اور@MoHFW_INDIA.
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سولاات کو.covid19@gov.in پر اور دیگر سوالات کوncov2019@gov.in پر ای میل اور@CovidIndiaSeva . پر ٹوئیٹ کیا جاسکتا ہے۔
کووڈ19 سےمتعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود ہیلپ لائن نمبر 23978046-11-91+ یا 1075 (ٹول فری) نمبر پرکال کریں۔
کووڈ-19 پر ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست ْ پر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .دستیاب ہے