نئی دہلی،یکم فروری 2021:مجموعی شفایابیوں میں مستقل اضافے کے ساتھ ، ہندستان میں شفایابی کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو عالمی سطح پر سب سے اونچی شرح ہے۔ ہندستان کے مجموعی فعال معاملات آج کی تاریخ میں 1.68 لاکھ (1،68،235) رہ گئے ہیں۔ فعال معاملات کا حصہ ہندوستان کے کل مثبت معاملات میں سے اب صرف 1.56 فیصد ہے۔
اب تک مجموعی طور پر 1،04،34،983 لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 11،858 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں رخصت کر دیا گیا۔ انتہائی تعداد میں شفایابیوں اور نئے معاملات کے مابین فرق کا دائرہ بڑھ کر تعداد کے لحاظ سے ایک کروڑ سے زیادہ یعنی 10,266,748ہو گیا ہے۔
ہندوستان کے یومیہ نئے معاملات کی رفتار مسلسل کم ہوتی چلی جارہی ہے۔ یکم ستمبر 2021 کو ملک میں یومیہ نئے مثبت معاملات 96,551 کی بلند ترین سطح پر تھے۔ یکم فروری 2021 کوملک میں یومیہ نئے مثبت معاملات 11,427 رہ گئے ہیں۔
ملک میں یومیہ نئی اموات کی تعداد 120 سے کم ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
یکم فروری 2021 کی صبح 8 بجے تک ، ملک بھر میں جاری کووڈ 19 ویکسینیشن کے تحت 37.5 لاکھ (37,58,843) سے زائد مستحق لوگوں کو یہ ویکسین لگا دیا گیا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 253 سیشن میں 14,509 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک 69,215 سیشن ہوئے ہیں۔
نمبرشمار ریاستیں/ مرکز کے زیر انتطام خطے فائدہ اٹھانے والے
نمبر شمارہ | ریاستیں/UTs | ویکسین سے مستفید ہونے والے |
1 | اے اور این آئس لینڈس | 2727 |
2 | آندھراپردیش | 187252 |
3 | اروناچل پردیش | 9651 |
4 | آسام | 38106 |
5 | بہار | 148293 |
6 | چنڈی گڑھ | 3447 |
7 | چھتیس گڑھ | 72704 |
8 | دادر اور ناگر حویلی | 692 |
9 | دمن اور دیو | 391 |
10 | دہلی | 56818 |
11 | گوا | 4117 |
12 | گجرات | 247891 |
13 | ہریانہ | 125977 |
14 | ہماچل پردیش | 27734 |
15 | جموں وکشمیر | 26634 |
16 | جھارکھنڈ | 40860 |
17 | کرناٹک | 315370 |
18 | کیرالہ | 165171 |
19 | لداخ | 1128 |
20 | لکشدویپ | 807 |
21 | مدھیہ پردیش | 298376 |
22 | مہاراشٹر | 269064 |
23 | منی پور | 3987 |
24 | میگھالیہ | 4324 |
25 | میزورم | 9346 |
26 | ناگالینڈ | 3993 |
27 | اڑیشہ | 206424 |
28 | پڈوچیری | 2736 |
29 | پنجاب | 57499 |
30 | راجستھان | 330797 |
31 | سکّم | 2020 |
32 | تمل ناڈو | 105821 |
33 | تلنگانہ | 168606 |
34 | تریپورہ | 29796 |
35 | اترپردیش | 463793 |
36 | اتراکھنڈ | 31228 |
37 | مغربی بنگال | 243143 |
38 | دیگر | 52120 |
مجموعی | 3758843 |
شفایاب ہونے والے نئے معاملات میں 86.47 فیصد معاملے 10 ریاستوں / مرکزی خطوں میں مرکوز پائے گئے۔
کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ لوگ شفایاب ہوئے ان میں نئے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 5,730 رہی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 1,670 لوگ شفایاب ہوئے ، اس کے بعد تامل ناڈو میں یہ تعداد 523 رہی۔
یومیہ بنیاد پر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11,427 نئے معاملاے سامنے آئے۔
نئے معاملات میں سے 80.48 فیصد 5 ریاستوں اور مرکزی خطوں کے ہیں۔
کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ نئے معاملات کی رپورٹ مل رہی ہے جس کی تازہ تعداد 5,266 ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے 2,585 ، کرناٹک میں 522 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ دو ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹرا کا روزانہ نئے معاملات میں مجموعی طور پر 68.71 فیصد حصہ ہے۔
چھ ریاستوں اور مرکزی خطوں میں 76.27 فیصد نئی اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اتلاف جان کی تعداد (40) رہی۔ کیرالہ میں یومیہ 21 اموات اور مغربی بنگال میں 9 اموات ہوئی ہیں۔