9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی بحریہ کے جہاز کوٹہ کن بالو، ملیشیا کے دورے پر

Urdu News

جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحر الکاہل میں ہندوستانی بحریہ کو لگائے جانے کے ایک حصہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے جہاز سہیادری اور کلتان 12 سے 15 ستمبر 2019 تک کوٹہ کن بالو، ملیشیا کے دورے پر ہیں۔ یہ جہازوشاکھاپٹنم میں واقع  مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے تحت ہندوستانی بحریہ کی مشرقی بحری کمان کا حصہ ہیں۔اس پورٹ کال سے ملیشیا کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات  کا پتہ چلتا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے جہاز سہیادری اور کلتان ریئر ایڈمرل سورج بیری، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیت کی کمان کے تحت چلائے جارہے ہیں اور یہ ہندوستانی بحریہ کے ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کئے گئے  ملٹی رول جہاز ہیں۔ دونوں جہازوں پر مختلف قسم کے ہتھیار اور سینسر نصب ہیں اور یہ ملٹی رول ہیلی کاپٹروں کو لے جاسکتے ہیں اور یہ جہاز جنگی جہا ز تعمیر کرنے کی ہندوستان کی موجودہ صلاحیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پورٹ کال کے دوران ہندوستانی بحریہ اور رائل ملیشین نیوی دوطرفہ مشق سمندر لکسمنا میں شرکت کریں گے۔ اس مشق میں بندرگاہ کا بھی ایک مرحلہ شامل ہے، جس میں پروفیشنلز بات چیت کریں گے، سرکاری ملاقتیں ہوں گی۔ سماجی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔ مقامی لوگوں کے دورے ہوں گے اور بندرگاہ پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مشق کا سمندری مرحلے میں دونوں ملکوں کی بحریہ سبھی کے لئے سمندر کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے دونوں بحری افواج کے ساتھ ساتھ کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے اپنی ہنرمندی کی مزید مشق کریں گی۔

ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور اس سے خطے کے تحفظ اور استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More