19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلویز میں لاجسٹک پیش رفت

Urdu News

نئی دہلی22؍ مارچ  2017 ،   ہندوستانی ریلویز میں لاجسٹک اور  ٹرمنل انفراسٹکچر کی ترقی ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور اس کا دار و مدار ٹریفک کی نوعیت، اس کی مقدار ، موجودہ ٹرمنلوں کی صلاحیت میں اضافے یا نئی سہولتوں کے فروغ جیسے عوامل پر ہے۔

سرکاری نجی  شراکت داری (پی پی پی) کے توسط سے ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارکس (ایم ایم ایل پی ) کا قیام ان شعبوں میں شامل ہے جن کی نشاندہی 12 ویں منصوبے میں کی گئی تھی۔  پرائیویٹ فریٹ ٹرمنل (پی ایف ٹی) پالیسی میں نجی زمین پر ملٹی یوزر فیسیلٹی  کے طور پر فریٹ ٹرمنلوں کے قیام کی بات کہی گئی ہے۔ اس سلسلے میں رہنما ہدایات 2012 میں جاری کی گئی تھیں۔ اسے 2015 میں مزید نرم بنایا گیا تھا۔ فی الحال 44 پی ایف ٹی کام کررہے ہیں اور  زونل ریلویز کے ذریعہ مزید  39 پی ایف ٹی کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ پریس ریلیز ریلویز کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین کے ذریعہ 22 مارچ 2017 بروز بدھ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی  معلومات پر مبنی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More