17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلویز کیلئے اعدادوشمار کی تشریحیت پر گول میز کانفرنس کا ریلویز کے وزیر نے افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،ریلویز کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے ہندوستانی ریلویز کے لئے اعدادوشمار کی تشریحیت سے متعلق گول میز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متل ریلوے بورڈ کے دیگر ارکان، صنعت کے نمائندے اور شخصیتوں کے علاوہ ریلوے بورڈ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے جناب سریش پربھو نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز سے متعلق مختلف معاملات پر بحث کرنے کیلئے گول میل کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ گول میز کانفرنس ہندوستانی ریلویز پر اعدادوشمار کی تشریحیت پر غور وفکر کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاٹا (اعدادوشمار)تیار کرنا ہندوستانی ریلویز میں ایک اہم خطیر کی نوعیت کا حامل ہے تاکہ کمرشیل اور آپریشنل مواقع انجام دیئے جاسکیں۔ اعدادو شمار کے تشریحیت کا مطالعہ ہونا چاہئے اور اس کی نگرانی ہونی چاہئے تاکہ انڈین ریلوے پروگرام کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہمیشہ کی طرح بہتر ہورہی ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ اعدادوشمار کی تشریحیت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے ترقی کا وسیلہ بنے گی اور اعدادوشمار کی تشریحیت ایک ایسے نظام کو تیار کرنے میں مدد کرسکتی ہے جو کہ ریلویز کو زبردست فائدہ پہنچاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز دنیا میں ایک سب سے بڑا ڈاٹا تیار کرنے والا ادارہ ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی ریلویز پچھلے 30 سالوں سے زبردست طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈاٹا کی بڑی اماؤنٹ (رقم) مسافروں کی ٹکٹنگ، کرائے بھاڑے، آپریشن عملے کے بندوبست، پٹریوں کے رکھ رکھاؤ، رولنگ اسٹاک رکھ رکھاؤ (لوکو موٹیو) رولنگ اسٹاک رکھ رکھاؤ (ویگن اور کوچنگ) اخراجات اکاؤنٹنگ جیسے ریلویز کے کام کے مختلف پہلوؤں میں دستیاب ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More