28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلویز کے 635 اسٹیشنوں کے فروغ کے لئےتصوراتی مسابقہ‘سریجن’کا مائی گوو پورٹل پر آغاز

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلوے اسٹیشنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ (آئی آر ایس ڈی سی)ملک بھر کے تقریباً 600 اہم ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی کا کام شروع کرنے جارہا ہے۔اس بڑے کام میں سبھی حصص داروں یعنی  ریل مسافروں ، شہری منصوبہ سازوں ، آرکیٹیکٹوں، انجینئروں  کا تعاون اورشمولیت اہم ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے حصص داروں سے صلاح ومشورہ کرنے کی خاطر ہندوستانی ریلویز کے 635 اسٹیشنوں کے فروغ کیلئے ایک تصوراتی مسابقہ ‘سریجن-ایس آر آئی جے اے این’(اسٹیشن ریجوونیشن تھرو جوائنٹ ایکشن)کا 26 جنوری 2018کو آغاز کیا گیا ہے۔اس مسابقے کیلئے اپنی انٹریز جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2018 ہے۔ اس مسابقے میں جیتنے والے کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور قابل قدر تصورات کو ڈیزائن میں شامل کیا جائے گا۔

آئی آر ایس ڈی سی نے ، آئی آر ایس ڈی سی کے لوگو اور ٹیگ لائن کیلئے بھی مائی گوو پورٹل کے توسط سے مسابقے کا آغاز کیا ہے۔لوگو مسابقہ جیتنے والے کو 75 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔ٹیگ لائن کیلئے بھی 75 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انٹریز جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2018 ہے۔

آئی آر ایس ڈی سی نے پینل بنانے کیلئے پہلے مرحلے کا کام کرلیا ہے اور 11فرموں کو اے ، بی اور سی زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔تاہم سبھی اسٹیشنوں پر ایک ساتھ کام کرنے کیلئے مزید آرکیٹیکچرل فرموں کی ضرورت ہے، لہٰذا دوسرے مرحلے کا ریکویسٹ فار ایمپینلمنٹ(آر ایف ای) بھی طلب کیا جا چکا ہے، جس کا عمل جاری رہے گا۔

مزید برآں پیشہ ور افراد کیلئے، ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی سے متعلق ترقیاتی تصور اور ماسٹر پلان کیلئے ایک کھلا دعوت نامہ https://www.irsdc.com/images/Invitation%20Concept%20Plan%20120218.pdf ویب سائٹ پر  جاری کیا گیا ہے۔اسٹیشنوں سے متعلق اپنی دلچسپی جمع کرانے کیلئےآخری تاریخ اب 9مارچ 2018 ہے۔جلد ہی مارچ 2018 میں ایک ‘آرکیٹیکٹ –سمواد’ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس میں اس پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پر آرکیٹیکٹوں سے ریلوے کے وزیر تبادلہ خیال کریں گے۔

تین اسٹیشنوں یعنی گوالیار، ناگپور اور بیپّن ہلی کیلئے پہلے مرحلے کا بین الاقوامی ڈیزائن کمپٹیشن مکمل ہوچکا ہے اور دوسرے مرحلے کی تکمیل 31 مارچ 2018 تک ہوگی۔اس کے بعد ان اسٹیشنوں کیلئے انجینئرنگ پروکیورمنٹ  کانٹریکٹ(ای پی سی ) ٹینڈرز مدعو کئے جائیں گے۔پانچ اسٹیشنوں یعنی چنڈی گڑھ، آنند وہار(دہلی)، سکندرآباد، بنگلور اور پونے کیلئے پرائیویٹ پارٹیوں کے توسط سے مربوط اسٹیشن بندوبست کیلئے ٹینڈرز مدعو کئے جاچکے ہیں۔ ان کانٹریکٹوں کے توسط سے پرائیویٹ پاریٹوں کے ذریعے اسٹیشنوں کا مربوط بندوبست کیا جائے گا۔ چنڈی گڑھ، آنند وہار، بجواسن اور سورت اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ کیلئے ٹینڈرز مارچ2018 میں متوقع ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More