نئی دہلی، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے 9 مئی 2020 کو آفات میں انسانی امداد اور آفات میں راحت پہنچانے کی اپنی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر وزاگ گیس لیک سے نمٹنے میں آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت کی مدد کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ حکومت آندھ پردیش کے صنعت اور کامرس کے محکمے کی درخواست پر ہندوستانی فضائیہ نے وزاگ آندھرا پردیش میں ایل جی پالیمرس میں اسٹائرین منومر اسٹوریج ٹینک میں ہونے والی گیس لیگ پر موثر طریقے سے قابو پانے کےلئے مطلوب 8.3 ٹن ضروری کیمیکلز کی طیارے کے ذریعہ ڈھلائی کی۔
فضائیہ کے 2 اےاین ۔32 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ، مندرا گجرات سے تقریباً 1100 کلوگرام ٹرشری بوٹائل کیٹیکول اور 7.2 ٹن پالیمرائزیشن انہی بیٹرس اور گرین ریٹارڈرس کو فضائیہ راستے سے آندھرا پردیش میں وزاگ تک پہنچانے کے لئے لگائے گئے۔ اسٹوریج ٹینک سے لیکن ہونے والی گیس کے زہرے اثرات کو کم کرنے کے لئے ان کیمیکلز کی ضرورت تھی۔ ہندوستانی فضائیہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کے ڈائرکٹر کو دلی سے اور اسٹائرین گیس کے اسپیشلسٹ کو ممبئی سے وزاگ پہنچانے کی بھی سہولت فراہم کرائی۔ گیس لیک پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والی کارروائیوں کی نگرانی کے لئے ان دونوں ماہرین کی ضرورت تھی۔
کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران حکومت ہند کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ایک حصے کے طور پر بھی ہندوستانی فضائیہ اس وبا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں ریاستی حکومت اور معاون ایجنسیوں کو ضروری سپلائز فراہم کرانے کے لئے طیاروں سے ڈھلائی کررہی ہے۔ 25 مارچ 2020 کو حکومت ہند کی مدد کی اپنی کارروائیاں شروع کرنے کے وقت سے اب تک ہندوستانی فضائیہ مجموعی طور پر 703 ٹن سامان کی طیارے کے ذریعہ ڈھلائی کرچکی ہے۔کووڈ۔ 19 سے متعلق کاموں کے لئے ہندوستانی فضائیہ نے مجموعی طور پر طیارے کے ذریعہ 30 بھاری اور میڈیم ڈھلائی کے کام انجام دیئے ہیں۔