نئی دہلی، ہندوستانی فضائیہ کا ایک 45 رکنی دستہ آج ‘ بلیو فلیگ -17’ مشق میں حصہ لینے کے لئے اسرائیل روانہ ہوا۔ بلیوفلیگ دو سال پر منعقد ہونے والی ایک کثیر جہتی مشق ہےجس کا مقصد شریک ملکوں کے مابین فوجی تعاون کو مضبوط کرنا ہے ۔ہندوستانی فضائیہ اس مشق میں سی-130 جے اسپیشل آپریشنز جنگی طیارے اور گروڑ کمانڈوز کے ساتھ حصہ لے رہی ہے ۔یہ مشق معلومات ، جنگی تجربات کے اشتراک اور شریک ملکوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرائے گی۔ اس مشق کا انعقاد 2 سے 16 نومبر 2017 کے درمیان اسرائیل کے یوودا ایئرفورس بیس میں کیا جا رہا ہے ۔ اس ٹیم میں ہندوستانی فضائیہ کے متعدد جنگی عناصر سے تعلق رکھنے والا عملہ شامل ہے اور اس کی قیادت گروپ کیپٹن ملوک سنگھ ، وی ایس ایم کر رہے ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے جب ہندوستانی فضائیہ کثیر جہتی مشق میں اسرائیلی فضائیہ کے ساتھ آپریٹ کر رہی ہے۔ بلیو فلیگ مشق ہندوستانی فضائیہ کو دوسری فضائیہ کے بہترین پیشہ وروں سے بہترین طور طریقوں کو سیکھنے اور ان کا اشتراک کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔