25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی فضائیہ کی کٹرا میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوشش

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔ہندوستانی فضائیہ نے کٹرا میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کیلئے بامبی بکیٹ  کا استعمال کرتے ہوئے ایم ایل ایچ کلاس کے ہیلی کاپٹرکو کام میں لگایا۔ آپریشن آج صبح شروع ہوئے ، جن میں فضائیہ کی مغربی کمان کے دو ہیلی کاپٹروں ڈیرنگ  ڈریگنز  اور اِسنو لیپرڈز  نےکام کیا۔ ہیلی کاپٹروں نے خصوصی طور پر تیار کی گئی بامبی بکیٹس میں ریاسی آبی ذخیرے سے پانی بھرا  جن میں ایک بار میں تقریباً2500 لیٹر پانی آجاتا ہے۔

پہلی بکیٹ  اردھ کواری سے بھاون تک کے نیوٹریک کے علاقے میں ڈالی گئی ۔لیڈ ایئرکرافٹ کے کیپٹن  ونگ کمانڈر وکرم نے بتایا کہ علاقے میں ہائی ٹینشن کیبل کی موجودگی کی وجہ سے بھی یہ ایک مشکل کام تھا۔

ایسے کاموں کیلئے پائلٹ کی خصوصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے  جوکہ بہت زیادہ وزن ہیلی کاپٹر میں لٹکاکر اڑان بھرتا ہے۔ ونگ کمانڈر راہل نے بتایا کہ ’’ہمیں ضرورت کے مطابق ا یسے حالات میں اس قسم کے کام کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ہماری کارروائی آگ بجھنے تک جاری رہے گی‘‘۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO1O07H.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More