16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی فوج کی موٹر سائیکل ایکسپیڈیشن دستے نے کارگل وجے دِوس کی یادگاری تقریب منائی

Urdu News

نئیدہلی، لائی۔ہندوستانی فوج کی ملٹری پولیس  کی اشوَ شویت کے نام سے موسوم موٹر سائیکل پر کرتب دکھانے والی  ٹیم  کو   1999  کے  ہندوستانی فوج کے آپریشن وجے  کی یاد میں   منائے جانے والے وجے دوس کے موقع پر دو جولائی 2018  کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔ یہ ٹیم  بنگلور سے جموں وکشمیر کے دراس تک 3250  کلومیٹر کا سفر 24 دنوں میں  طے کرے گی۔ اپنے اس سفر کے  دوران یہ ٹیم  8 ریاستوں کا سفر کرتے ہوئے  26  جولائی  2018  کو درس میں واقع  کارگل وار میں  میموریل  پہنچے گی۔

            اشوشویت کے  نام سے یہ ٹیم    1952  میں فیض آباد میں واقع  سی ایم پی سینٹر اینڈ اسکول میں تشکیل دی گئی تھی ۔اس وقت سے اب تک یہ ٹیم مختلف اور بین الاقوامی تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکی ہے اور اس نے  گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں  تین اندراجات اپنے نام کئے ہیں ۔ اس ٹیم کو دراس میں واقع کارگل وار میموریل میں  26  جولائی  2018  کو کارگل وجے دوس تقریبات کے موقع  پر جھنڈی دکھاکرروانہ کیا جائے گا۔اشوشویت  کی ٹیم  کے اس سفر کا مقصد  آپسی بھائی چارے کو مستحکم کرنا  ، کارگل کی جنگ میں  اپنی جان عزیز کی قربانی دینے والے جاں باز شہیدوں کو خراج عقیدت  پیش کرنا اور فوج میں شامل ہونے کے لئے جوانوں کو ترغیب دینا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More