22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان سے چین کے لئے چینی کی برآمدات جلد شروع ہو گی

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان سے چین کے لئے  خام چینی کی بر آمد ات کا آغاز  اگلے سال کے شروع  میں   ہو گا ۔  انڈین شوگر مِل ایسوسی ایشن (آئی ایس ایم اے )  اور حکومتِ چین کے  سی او ایف سی او  کی طرف سے  15000 ٹن خام چینی  کی برآمد کے لئے ایک معاہدہ طے پایا ہے ۔

          یہ برآمدات  کامرس کی وزارت کی طرف سے کئے گئے اقدام کی وجہ سے  ہے اور  خام چینی کی برآمد  پر عمل آوری دونوں ملکوں کے افسروں کے ذریعے کئی دور کی  میٹنگوں کے  بعد  ہوئی ہے ۔

          ہندوستان اگلے سال کے شروع  سے چین کو دو میٹرک ٹن خام چینی بر آمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔  غیر باسمتی  چاول کے بعد  خام چینی ایسی دوسری  اشیاء ہے   ، جو چین ہندوستان سے درآمد کرتا ہے ۔  یہ ایک ایسا قدم ہے ، جس کا مقصد 60 ارب امریکی ڈالر کے تجارتی خسارے کو کم کرنا ہے  ، جو کہ چین     ،  ہندوستان کے ساتھ  کرتاہے ۔ ہندوستان نے 18-2017 ء میں چین کے ساتھ  33 ارب  امریکی ڈالر کے بقدر بر آمدات کی ہیں ، جب کہ چین سے در آمدات 76.2 ارب امریکی ڈالر کے بقدر رہی ۔

          ہندوستان 2018  ء میں 32 ایم ایم ٹی پیداوار کے ساتھ دنیا میں  چینی کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔  ہندوستان   سبھی تین گریڈ  خام   ، ریفائن اور سفید   قسم کی  چینی  پیدا کرتا ہے ، جب کہ ہندوستانی شوگر کا ایک اعلیٰ معیار بھی ہے اور    ہندوستان کی چینی میں   ڈیکسٹران نامی کیمیکل نہیں ہو تا ۔ اسی وجہ سے  کٹنے کے بعد اس کی پلائی کے درمیان بہت کم وقفہ ہوتا ہے ۔  ہندوستان ،  چین کو  خاطر خواہ تعداد میں اعلیٰ معیار کی چینی برآمد کرنےو الا ایک مستقل اور قابلِ بھروسہ برآمد کار ملک بننے کی پوزیشن میں ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More