نئی دہلی: عالمی سطح پر امریکہ اور برطانیہ کے بعد ہندوستان ایک ایسا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں ٹیکہ کاری کی مجموعی شرح سب سے زیادہ ہے۔
18 فروری 2021 کو رات 8 بجے تک صحت ملازمین ( ایچ سی ڈبلیو) اور فرنٹ لائن کارکنان( ایف ایل ڈبلیو) کی تعداد 94 لاکھ سے اوپر جاچکی ہے۔ جنہیں کووڈ-19 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
آج رات 8 بجے تک موصول ایک عبوری رپورٹ کے مطابق 199305 سیشن کے ذریعہ 9422228 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں6196641 ایچ سی ڈبلیو( پہلی خوراک) 369167 ایچ سی ڈبلیو( دوسری خوراک) اور2856420 ایف ایل ڈبلیو( پہلی خوراک) شامل ہیں۔
کووڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک کامرحلہ 13 فروری 2021 کو ان لوگوں کے لئے شروع کیا گیا۔ جنہوں نے پہلی خوراک لینے کے بعد 28 دن کی مدت مکمل کرلی۔ ایف ایل ڈبلیو کی ٹیکہ کاری کاآغاز 2 فروری 2021 کو ہوا۔
نمبرشمار |
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے |
ٹیکہ کاری کے مستفیدین |
||
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
کل خوراک |
||
1 |
انڈمان ونکوبار جزائر |
4,045 |
182 |
4,227 |
2 |
آندھرا پردیش |
3,76,308 |
35,475 |
4,11,783 |
3 |
اروناچل پردیش |
16,613 |
1,574 |
18,187 |
4 |
آسام |
1,31,651 |
5,573 |
1,37,224 |
5 |
بہار |
5,02,903 |
15,192 |
5,18,095 |
6 |
چنڈی گڑھ |
10,583 |
277 |
10,860 |
7 |
چھتیس گڑھ |
3,08,551 |
9,829 |
3,18,380 |
8 |
دادر اور نگر حویلی |
4,143 |
94 |
4,237 |
9 |
دمن اور دیو |
1,480 |
94 |
1,574 |
10 |
دہلی |
2,28,911 |
7,651 |
2,36,562 |
11 |
گوا |
13,692 |
354 |
14,046 |
12 |
گجرات |
6,99,443 |
17,801 |
7,17,244 |
13 |
ہریانہ |
2,01,675 |
8,009 |
2,09,684 |
14 |
ہماچل پردیش |
87,499 |
4,306 |
91,805 |
15 |
جموں وکشمیر |
1,59,765 |
2,501 |
1,62,266 |
16 |
جھارکھنڈ |
2,32,671 |
7,541 |
2,40,212 |
17 |
کرناٹک |
5,10,696 |
54,397 |
5,65,093 |
18 |
کیرالہ |
3,79,034 |
16,153 |
3,95,187 |
19 |
لداخ |
3,856 |
290 |
4,146 |
20 |
لکشدیپ |
1,809 |
115 |
1,924 |
21 |
مدھیہ پردیش |
5,97,537 |
0 |
5,97,537 |
22 |
مہاراشٹر |
7,64,965 |
16,835 |
7,81,800 |
23 |
منی پور |
32,748 |
777 |
33,525 |
24 |
میگھالیہ |
21,221 |
470 |
21,691 |
25 |
میزورم |
12,976 |
585 |
13,561 |
26 |
ناگا لینڈ |
16,502 |
1,750 |
18,252 |
27 |
اڈیشہ |
4,21,142 |
18,248 |
4,39,390 |
28 |
پڈوچیری |
6,959 |
395 |
7,354 |
29 |
پنجاب |
1,12,231 |
3,051 |
1,15,282 |
30 |
راجستھان |
7,44,741 |
15,334 |
7,60,075 |
31 |
سکم |
9,509 |
251 |
9,760 |
32 |
تمل ناڈو |
2,95,338 |
14,039 |
3,09,377 |
33 |
تلنگانہ |
2,79,534 |
53,701 |
3,33,235 |
34 |
تریپورہ |
75,565 |
2,361 |
77,926 |
35 |
اترپردیش |
9,16,568 |
18,394 |
9,34,962 |
36 |
اترا کھنڈ |
1,23,656 |
3,063 |
1,26,719 |
37 |
مغربی بنگال |
5,57,880 |
15,866 |
5,73,746 |
38 |
متفرقات |
1,88,661 |
16,639 |
2,05,300 |
میزان |
90,53,061 |
3,69,167 |
94,22,228 |
ویکسین مہم کے 33 ویں دن( 18 فروری2021) 7932 سیشن کے دوران مجموعی طور پر422998 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں سے 330208 مستفیدین کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 92790 مستفیدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
جن افراد کو دوسری خوراک دی گئی ان میں سے 58.20 فیصد کاتعلق 7 ریاستوں سے ہےاور ان میں سے بھی کرناٹک کا تناسب 14.74 فیصد(54397 خوراکیں) ہے۔
کووڈ-19 وباء کا مضبوطی سے مقابلہ کرتے ہوئے ہندوستان میں روزانہ کی بنیاد پر صحت مند ہونے والے تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہ تعداد آج کی تاریخ میں 1.06 کروڑ( 10656845) ہے۔ ریکوری کی شرح 97.32 فیصد ہے۔ ریکوری کی شرح میں ہونے والے اضافے سے متاثر ین کی تعداد میں ہر روز کمی آرہی ہے۔
ہندوستان میں موجودہ وقت میں مثبت معاملوں(137342) ہے جو مجموعی مثبت معاملوں کا 1.25 فیصد ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 11987 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کا اگر جائزہ لیاجائے تو ایک مثبت تصویر سامنے آتی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں صرف دو ریاستوں سے 1000 سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سے ہونے والی کسی موت کی اطلاع نہیں ہے یہ ریاستیں ہیں، دہلی، اڈیشہ، جموں وکشمیر( یوٹی)، جھار کھنڈ، ہماچل پردیش، لکشدیپ، منی پور، میگھالیہ، سکم، لداخ(یوٹی) ، ناگا لینڈ، میزورم، انڈومان ونکوبار جزائر، تریپورہ، دمن اور دیو اور دادر و نگر حویلی، ارونا چل پردیش۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف ایک ریاست ہے جہاں سے 20 سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے۔
پچھلے 7 دنوں کے دوران مثبت معاملوں کی شرح میں روزانہ کمی درج کی گئی ہے یکم فروری 2021 کو یہ شرح جہاں 1.89 فیصد تھی۔ وہ اب گھٹ کر 1.69 ہوگئی ہے۔
کیرالہ اور مہاراشٹر تنہا ایسی ریاستیں ہیں ،جہاں نئے معاملوں کا تناسب 75 فیصد ہے۔جن میں ریکوری کی نئی شرح 72 فیصد ہے اور اموات کی شرح 55 فیصد ہے۔
صحت مند ہونے والوں میں سے 85.14 فیصد کاتعلق 6 ریاستوں سے ہیں۔کیرالہ میں کسی ایک دن میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، یہ تعداد 4832 ہے۔ جبکہ ان میں نئے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 3853 ہے۔اس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے جہاں یہ تعداد 537 ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12881 نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔
ان نئے معاملوں میں سے 86.61 فیصد کاتعلق 6 ریاستوں سے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں سب سے زیادہ 4892 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 4787 نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں جبکہ تمل ناڈو میں یہ تعداد 454 ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 101 اموات درج کی گئی۔
نئ اموات میں سے 76.24 فیصد کا تعلق 5 ریاستوں سے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(40) ہوئیں۔ جبکہ کیرالہ میں 16 اور پنجاب میں10 اموات درج کی گئی۔