28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں تھوک قیمتوں کا عدداشاریہ اپریل2018 کے مہینے کا جائزہ

Uncategorized

نئی دہلی، اپریل 2018 کے مہینے کے لئے سبھی اشیاء کے تھوک قیمتوں کا سرکاری  عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12 = 100)پچھلے مہینے 0.7  فیصد کا اضافہ ہو کر یہ 116.8 (عارضی) سے 116.0(عارضی) پر پہنچ گیا۔

افراط زر

ماہانہ ڈبلیو پی آئی کی بنیاد پر افراط زر کی سالانہ شرح اپریل 2018 کے مہینے کے لئے 3.18 فیصد (عارضی) رہی(جواپریل 2017 کے مقابلے ہے) جیسا کہ پچھلے مہینے کے لئے 2.47 فیصد (عارضی) اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران 3.85 فیصد سے مقابلہ کیا گیا۔ مالی سال میں اب تک جو افراط زر کی شرح رہی وہ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 0.69 فیصد کی شرح کے مقابلے 0.00 فیصد رہی۔

ضمیمہ1 اور ضمیمہ 2 میں اہم اشیاء  ؍ اشیاء کے گروپوں کے لئے افراط زر۔

اشیاء کے مختلف گروپوں کے لئے انڈیکس کی حرکت کو ذیل میں مختصر طور پر بتایا گیا ہے:-

بنیادی اشیاء (وزن 22.62 فیصد)

اس بڑے گروپ کےعدد اشاریہ میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ پچھلے مہینے کے 129.2 (عارضی) سے 127.4 فیصد (عارضی) پر آگیا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران تبدیلیاں آ ئیں وہ اس طرح ہیں:-

غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ 139.8 (عارضی) سے 137.2 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ چائے کی قیمتوں میں(18 فیصد )، مٹر ،چوالی (13فیصد)،پھلوں اور سبزیوں (8 فیصد) اور  سمندری مچھلی(4 فیصد )، خنزیر، دھان اور مکا(ایک فیصد ) کا اضافہ ہے۔ البتہ انڈے کی قیمت (4 فیصد)،راگی اور چنا(دونوں تین فیصد )،مونگ ،پان کے پتے اور پولٹری چکن (2فیصد ) اور اڑد ،جوبڑے  اور بھینس کا گوشت، راجما ، ارہر ، اندرون ملک مچھلی  اور مسالے دار اشیا اور مسالوں (ایک فیصد ) کی قیمت میں کمی آئی۔

غیرغذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔یہ پچھلے مہینے120.2 (عارضی) سے119.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ خام ریشم (9 فیصد،گل بانی (7 فیصد)، نائیجر بیج(6 فیصد)،گوار بیج (5فیصد )،مونگ پھلی بیج اور سرسوں کے بیج(1 فیصد )،خام ربر (3 فیصد )، کپاس بیج ،ارنڈی کے بیج ، تل کے بیج (سبھی دو فیصد)، خام چمڑا،کرڈی کے بیج اور خام کپاس ( ایک ایک فیصد ) کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ البتہ ناریل اور سورج مکھی (تین تین فیصد  )، ناریل ریشہ ، خام  اون، سویابین ، خام چمڑا ، چارا اور  خام ریشم کے قیمت میں (7 فیصد) میستا اور کھال(خام)(5 فیصد)، سورج مکھی(4 فیصد)، سوابین (3 فیصد)، چارہ (2 فیصد) اور خام اُون،  رائی اور سرسوں کے بیج کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا۔

پچھلے مہینے کے لئے معدنیات کے گروپ کے  عدد اشاریہ میں 1.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ 119.7(عارضی) سے 121.6 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ  خام میگنیز(4 فیصد)خالص تانبہ اور چونا پتھر  (تین تین  فیصد)،خالص جنک اور خالص سیسہ( ایک ایک فیصد )  کی قیمت میں اضافہ ہے۔ البتہ  کرومائیٹ (3 فیصد )اورخام لوہا کی قیمت میں (1فیصد)کی کمی آئی۔

پچھلے مہینے کے لئے ‘خام پیٹرولیم و قدرتی گیس گروپ کے عدد اشاریہ میں 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ80.2(عارضی) سے 82.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ گذشتہ ماہ قدرتی گیس (4 فیصد )اور  خام پیٹرولیم کی قیمت میں (2 فیصد)  کا اضافہ ہے۔

ایندھن اور بجلی (وزن 13.15 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.9 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ 98.0 (عارضی) سے98.9 (عارضی) پر آگیا۔ اس مہینے کے دوران جن گروپوں اور اشیاء میں اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

پچھلے مہینے کے لئے کوئلے کے گروپ کے عدد اشاریہ میں میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ 122.6 (عارضی) سے123.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ لگنائٹ   بجلی کی اونچی قیمت (8 فیصد) تھی۔

پچھلے مہینے کے لئے معدنیاتی تیلوں کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.6 فیصد  کا اضافہ ہوا۔ یہ88.5 (عارضی) سے 89.9 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ نیپتھا اور پیٹرولیم کوک کی  قیمت میں (چار چار فیصد ) بھٹی  میں کام آنے والے تیل کی قیمت میں (3فیصد) اور ایچ ایس ڈی ، مٹی کے تیل اور پیٹرول ( دو دو فیصد ) کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ البتہ ایل پی جی (5 فیصد) کی قیمت میں کمی آئی ۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ  میں0.3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ یہ115.7 (عارضی) سے116.1 (عارضی) تک پہنچ گیا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

پچھلے مہینے کے لئے تیارشدہ غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کی کمی آئی ۔ یہ127.7 (عارضی) سے 127.6 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ راب ؍شیرہ (18 فیصد)،چینی (6 فیصد)،شہد (5 فیصد)،چنا پاؤڈر ؍ بیسن اورکافی پاؤڈر مع چیکوری (تین تین فیصد)،کوکو کی تیاری ، چاکلیٹ اور چینی سے تیار مٹھائی ، خالص کافی اور ارنڈی کے تیل (دو دو فیصد )اور سوجی ؍روا ،گڈ ، اسٹارچ اور اسٹارچ مصنوعات کی تیاری ،ہیلتھ سپلیمنٹ کی تیاری، بیکری مصنوعات کی تیاری ، مونگ پھلی تیل ، مکھن ، دودھ پاؤڈر ،گنے کی کھوئی ، کھانے کے لئے تیار ڈبہ بند اشیا کی تیاری ، میدا، گیہوں کا آٹا اور سورج مکھی (سب ایک ایک فیصد )کی قیمتوں میں کمی  رہی۔  البتہ ڈبہ بند چائے (8 فیصد)،چاول سے تیار اشیا اور مچھلی کی ڈبہ بندی اور اسے محفوظ کرنا، خول دار مچھلی اور گھونگھا اور ان سے تیار اشیا (4فیصد )،پام آئل (3 فیصد)،چاول بران آئل، کپاس کے بیج کا تیل اور سویابین تیل (دو فیصد ) اور باسمتی چاول، بھینس کا گوشت ، تازہ ؍جمی ہوئی ،ڈبہ بند اور محفوظ پھل اور سبزیاں ،ونسپتی ، کوپرا آئل اور نمک(ایک فیصد)کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

پچھلے مہینے کے لئے مشروبات بنانے کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.5 فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ 119.8 (عارضی) سے 119.2 فیصد (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ اسپرٹس کی قیمت میں(2 فیصد)اور بیئر کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی ہے، البتہ  بوتل بند منرل واٹر (1فیصد) کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

پچھلے مہینے کے لئے تمباکو مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 4.0 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ 152.1 (عارضی) سے 146.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ دیگر تمباکو مصنوعات (9فیصد) اور  سگریٹ کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی رہی۔

پچھلے مہینے کے لئے کپڑے کی مصنوعات کے گروپ عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور  یہ 114.1(عارضی) سے114.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ڈوریوں، رسّی، سُتلی اور بننے اور کپڑوں کی فنیشنگ، سوتی، دھاگا اور مصنوعی دھاگا کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ رہا۔ تاہم ڈوریوں، رسیوں، ستلی اور جالی، اونی دھاگا اور تیار کپڑوں تن پوش کو چھوڑکر (1 فیصد) کی قیمت میں کمی آئی۔

پچھلے مہینے کے لئےزیب تن کئے جانے والے تن پوش کے گروپ کےعدد اشاریہ میں 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 137.8 (عارضی) سے 139.3 (عارضی) تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ فر کو چھوڑکر بنے جانے والے کپڑے کی قیمت میں (1 فیصد) اضافہ رہی۔

پچھلے مہینے کے لئے چمڑے اور اس سے متعلق مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.2 فیصد اضافہ واقع ہوا۔ یہ 120.5 (عارضی) سے 122.0 (عارضی) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ چمڑے کی پیٹی اور دیگر اشیاء کی قیمت میں (3 فیصد) کا اضافہ اور سبزیوں سے رنگے گئے چمڑے، کروم سے رنگے گئے چمڑے اور ایتھیلٹک اسپورٹ شوز (2فیصد) اور چمڑے کے جوتے، ہارنیس، سیڈلیس اور دیگر متعلقہ سامانوں، چمڑے کے دستانوں، کینسوس جوتوں اور سفری سامانوں،ہینڈ بیگ، دفتری بیگ وغیرہ کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ رہی۔

پچھلے مہینے کے لئے لکڑی اور لکڑی و کارک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی آئی۔یہ 131.7 (عارضی) سے 131.6 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ پلائی ووڈ بلاک بورڈس اور لکڑی کے باکس، کریٹ (1فیصد) کی کمی واقع ہوئی، تاہم پارٹیکل بورڈس، لکڑی کی کٹائی، ڈبہ بند، ایک خاص سائز میں کٹے ہوئے اور ووڈین بلاک چاہے وہ کمپریسڈ ہوں یا نہ ہوں، کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہوا۔

پچھلے مہینے کے لئے کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی آئی۔ یہ 120.9 (عارضی) سے 120.8 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ کرافٹ پیپر بیگ کی قیمت میں (3 فیصد)، کرافٹ پیپر اور گتے، باکس (2فیصد) اور بیس پیپر، ڈپلیکس پیپر اور لمینڈ پلاسٹک شیٹ (1 فیصد) کی قیمتوں میں کمی رہی۔ تاہم نیوز پرنٹ اور شکن دار پیپر بورڈ اور کارڈ بورڈ (1 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پچھلے مہینے کے لئے ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ 144.6 (عارضی) سے 144.9 (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ چھپی ہوئی کتابوں (1فیصد) کی قیمت میں اضافہ رہی۔ تاہم چھپے ہوئے لیبلز ؍ پوسٹرز؍ کیلنڈرز اور چھپے ہوئے فارم و شیڈول کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی واقع ہوئی ۔

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 1.0 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 115.2 (عارضی) سے 116.4 فیصد (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ سلفیورک ایسڈ (13 فیصد)، پٹھیلک این ہائیڈرائیڈ اور پینٹ (8 فیصد)، خوشبودار کیمیکلز، نائیٹرک ایسڈ اور کریم اور خارجی استعمال والے لوشنوں (6 فیصد)، پولی پروفائلین (پی پی) اور دیگر اِن آرگینک کیمیکلز (5 فیصد)، کیمپفر (4 فیصد) ایتھلین آکسائیڈ، کاربن سیاہ، آرگینک سالوینٹ، جراثیم کش، سیال اشیاء، ٹوائلٹ سوپ اور اینیلائن (2 فیصد) اور ایمائن، ایڈیٹیو، الکحل، الکائیل بینزین، سوڈا راکھ، واشنگ سوڈا، پلاسٹی سائزر، کرم کش اور پیسٹی سائیڈ، نائٹروجینس فرٹیلائزر، دیگر، مکسڈ فرٹیلائزر، سپر فاسفیٹ- فاسفیٹک فرٹیلائزر، دیگر، فاسفورک ایسڈ، دھماکہ خیز مادے، ایکلیرک فائبر، پولسٹر چپس یا پولی تھیلین ٹیرپ تھیلیٹ چپس، ایپوکسی، لیکویڈ، گوند کو چھوڑکر چپکانے والے سامان، وسکوس اسٹیپل فائبر، ایگرو کیمیکل فارمولیشن، پاؤڈر کوٹنگ میٹریل، لیکویڈ ایئر اور دیگر گیس والی مصنوعات اور رنگنے کے کام میں آنے والے سامان یا رنگ، ڈائی انٹرمیڈیٹس اور پگمنٹس یا کلرس (1 فیصد) کی قیمت میں اضافہ رہی۔ تاہم امونیم سلفیٹ (9 فیصد)، ہائیڈروجن پرآکسائیڈ (8 فیصد)، سوڈیم سیلیکیٹ اور امونیا گیس (4 فیصد)، ہیئر آئل یا باڈی آئل، شیمپو، ڈائی ایمونیم فاسفیٹ، ایسیٹک ایسڈ اور اس سے نکالی جانے والی چیزیں، فیس یا باڈی پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر (2 فیصد) اور منتھول، کاسٹک سوڈا (سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ)، مونو ایتھائیل گلائیکول، جلیٹین، کیٹیلسٹس اور آرگینک سرفیس ایکٹیو ایجنٹ (1 فیصد) کی قیمت میں کمی آئی۔

دواسازی، دواؤں میں کام آنے والے کیمیاوی اور باغبانی کی مصنوعات کی تیاری کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں0.5 فیصد کی کمی آئی۔ یہ 121.0 (عارضی) سے 120.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ اینٹی بایوٹکس اور اس سے تیار ہونے والے محلول اور میڈیکل ساز و سامان (2 فیصد)، ہیپاٹائٹس بی کے ٹیکے،  ایچ آئی وی کے علاج کے لئے کام آنے والی اینٹی ریٹرو وائرل دوائیاں، اینٹی سیپٹکس اور ڈس انفیکٹینٹس (1 فیصد) کی قیمتوں میں کمی رہی۔ تاہم اینٹی پائیریٹک، اینالجیسک، اینٹی انفلیمیٹری فارمولیشن (4 فیصد)، اینٹی انفلیمیٹری پریپریشن (3 فیصد)، اینٹی ملیریا ڈرگز اور وائلس یا ایمپلس، گلاس خالی یا بھرا ہوا (2 فیصد) اور اینٹی آکسیڈنٹس (1 فیصد) کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More