آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72,51,419 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 91 کروڑ (91,54,65,826) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے 88,75,020 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
حضظان صحت سے متعلق کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,74,089 |
دوسری خوراک |
89,46,803 |
|
صف اول کے صحت کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,55,901 |
دوسری خوراک |
1,51,44,069 |
|
18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
37,03,90,293 |
دوسری خوراک |
9,06,64,628 |
|
45 سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
16,19,93,955 |
دوسری خوراک |
7,93,41,865 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
10,26,93,150 |
دوسری خوراک |
5,75,61,073 |
|
میزان |
91,54,65,826 |
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 29,639 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,31,50,886 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت 97.93 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 100 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,346 نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,52,902 ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا 0.78 فیصد ہے۔201دن کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 11,41,642 ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 57.53 کروڑ سے زیادہ (57,53,94,042 ) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.66 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 102دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت 1.61 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار36 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 119 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔