16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے بیجنگ میں آٹھویں آر سی ای پی بین اجلاسی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، کامرس کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ وادھون نے دو – تین اگست 2019 کو بیجنگ میں ہونے والی آٹھویں آر سی ای پی بین اجلاسی وزارتی میٹنگ میں  ایک وفد کی قیادت کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں  نے اب تک آر سی ای پی مذاکرات کی تشکیل میں ہندوستان کے تعاون کی تفصیل پیش کی۔  انہوں نے مذاکرات میں متوازن نتائج تک پہنچنے کے لیے افہام و تفہیم کے جذبے اور لچکدار رویے کی وکالت کی۔ میٹنگ کے دوران کچھ شراکت دار ممالک کے درمیان بازار کی رسائی اور غیرمتوازن تجارت کی وجہ بننے والے دیگر مسائل کے سلسلے میں ہندوستان کی تشویشات پر خصوصی زور دیا گیا۔  وزارتی میٹنگ کے موقعے پر کامرس سکریٹری نے چین ، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سنگاپور، انڈونیشیا اور  جاپان کے اپنے ہم منصبوں اور  آسیان اکنامک منسٹرز کے ساتھ دوطرفہ میٹنگوں کا انعقاد کیا۔

چین کے وائس منسٹر آف کامرس جناب وانگ شووین کے ساتھ اپنی میٹنگ میں کامرس کے سکریٹری نے ایک آر سی ای پی معاہدے کی اہمیت پر زور دیا جس سے موجودہ تجارتی عدم توازن کی وجوہات کو مناسب طریقے سے دور کیا جا سکے گا۔ انہوں نے اس موقعے پر مختلف زمرے کی مصنوعات کے بارے میں دو طرفہ بازار کی رسائی سے متعلق معاملات کو بھی اٹھایا۔ اس سلسلے میں ہندوستان اور چین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے چین میں ہندوستانی تجارتی سفر کرنے والوں کے لیے تجارتی ویزا کی شرطوں کو آسان بنائے جانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

تھائی لینڈ کے مستقل سکریٹری جناب بونیارِت کلایانامِت  کے ساتھ اپنی میٹنگ میں کامرس کے سکریٹری نے تھائی لینڈ سے درخواست کی کہ وہ آر سی ای پی کے تحت اپنی اشیاء اور خدمات کے معاملے میں اپنی پیشکش کو بہتر بنائیں۔ سنگاپور کے تجارت اور صنعت کے وزیر جناب چان چُن سنگ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں کامرس کے سکریٹری نے سنگاپور سے درخواست کی کہ وہ دوسرے سی ای سی اےجائزے میں ہونے والے اتفاق کے مطابق نرسنگ کے بارے میں ایم آر اے کو چلانے میں مدد کرے اور تیسرے سی ای سی اے جائزے کے بارے میں تیزی سے کام کاج کے لیے کوشش کریں۔

آسیان اکنامک منسٹرز کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران کامرس کے سکریٹری نے اشیاء کی تجارت اور سرمایہ کاری دونوں کی مدد کرنے والی خدمات کی تجارت کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ کامرس کے سکریٹری نے آسٹریلیا کے تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب سائمن برمنگھم سےبھی ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے آر سی ای پی کے تحت کیے جانے والے کام کاج کی تعریف کی اور ہندوستان کی خدمات کے شعبے سے متعلق درخواستوں سمیت ایک دوسرے کی درخواستوں کے بارے میں کام آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کامرس کے سکریٹری نے انڈونیشیا کے وزیر تجارت جناب اینگار تیاستو لِوکتا سے بھی ہندوستانی اشیاء اور خدمات کے لیے بازار میں مزید رسائی کی درخواست کی۔ جمہوریۂ کوریا کی وزیر تجارت محترمہ مایونگ ہی یو کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوان کامرس کے سکریٹری نے ہندوستان اور کوریا کے سی ای پی اےکو بہتر بنانے کے لیے اور عدم توازن سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور  دیا۔  انہوں نے ہندوستان کے خدمات کے شعبے کے لیے بازار کی رسائی سے متعلق معاملات کو فوری طور پر حل کیے جانے کے لیے بھی کہا۔ کامرس کے سکریٹری نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر جناب ایس۔ تناکا اور نیوزی لینڈ کے تجارت کے وزیر مملکت جناب دامین او ’کانرسے بھی ملاقات کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More