17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 315اضلاع میں قومی تغذیاتی مشن (پوشن ابھیان) کے لئے عالمی بینک کے ساتھ 200ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی سودے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے قومی تغذیاتی مشن (پوشن ابھیان) کے لئے آج عالمی بینک کے ساتھ 200 ملین امریکی ڈالر کے قرضہ جاتی سودے پر دستخط کئے۔ اس قرض سے حکومت ہند کو 2022 تک صفر سے 6 سال تک کے بچوں میں سوئے تغذیہ کی موجودہ شرح 38.4 فیصد کو کم کرکے 25 فیصد تک لانے میں مدد ملے گی۔

پوشن (جامع غذائیت سے متعلق وزیراعظم کی اسکیم) ابھیان کا آغاز وزیراعظم نے 8مارچ 2018 کو راجستھان کے جھنجھنو میں کیا تھا۔

پوشن ابھیان کا ایک اہم عنصر تین سال کی مدت کے دوران ملک کے سبھی اضلاع میں عالمی بینک کے تعاون سے چلائے جارہے انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسیز (آئی سی ڈی ایس) کے تحت کئے جارہے اقدامات میں بتدریج اضافہ کرنا اور نیشنل امپرومنٹ پروجیکٹ (آئی ایس ایس این آئی پی) کو تقویت دینا ہے۔ آج جس قرض کو منظوری دی گئی اس سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 315 اضلاع میں پہلے مرحلے کے اسکیل اَپ سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔

یہ پروجیکٹ جس میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور تین سال تک کے بچوں کو دستیاب کرائی جانے والی آئی سی ڈی ایس تغذیاتی خدمات کے دائرے کو وسیع اور معیار کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جارہی ہے، کے تحت ہنرمندیوں اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ جن افراد کو ہنرمندیوں اور صلاحیت سازی میں اضافے کا پروگرام ہے، ان میں آئی سی ڈی ایس اسٹاف اور کمیونٹی نیوٹریشن ورکرس، کمیونٹی کو جوڑنے کے میکانزم کو ادارہ جاتی شکل دینا اور کمیونکیشن سے متعلق رویے میں تبدیلی لانا، شہریوں کو پروگرام سے جوڑنے کے سسٹم کو مضبوط بنانا، شکایات کا ازالہ اور موبائل ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولس کا قیام شامل ہے، تاکہ انتہائی اہم 1000 دنوں کے دوران استفادہ کنندگان تک بہتر طریقے سے رسائی کے لئے نگرانی اور بندوبست سے متعلق خدمات کی نگرانی اور بندوبست کیا جاسکے۔ اس پروجیکٹ کے تحت غذائیت سے متعلق سبھی اسکیموں کے اندر ربط و تعلق کو یقینی بنایا جائے گا اور ریاستوں، کمیونٹی نیوٹریشن و ہیلتھ ورکروں کو کارکردگی پر مبنی مراعات دی جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More