نئیدہلی۔؍اپریل۔ہندوستان نے 21 اپریل کو مزار شریف میں ہوئے دہشت گردانہ حملے جس میں کئی افراد بشمول افغان نیشنل ڈیفنس فورس کے جانباز اہل کار جاں بحق ہوئے، کی شدید مزمت کی ہے۔ حکومت ہند اور یہاں کے عوام اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اس مشکل لمحے میں افغانستان حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔
یہ دہشت گردانہ حملے اس بات کی ضرورت پر زور دیتا ہے کہ سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے جہاں سے ان حملوں میں مدد پہنچائی جاتی ہے۔ ہندوستان دہشت گردی کی تمام شکل کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ ساتھ ہی ان حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی افغانستان کی حمایت کرتا ہے۔