16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کی ترقی میں پانی کا اہم کردار ہوگا: اوما بھارتی

भारत के विकास में जल की होगी महत्‍वपूर्ण भूमिका: उमा भारती
Urdu News

نئی دہلی22؍ مارچ  2017 ،   آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا  باز آباد کاری کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک اہم عالمی طاقت بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور  آنے والے دنوں میں ملک کی ترقی میں پانی ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

آج نئی دلی میں  عالمی یوم آب کے موقع پر مرکزی آبی کمیشن کے ذریعے منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ  ندیاں اور پانی نیپال اور بنگلہ دیش جیسے پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کریں گی۔ سرحدی علاقوں کی ندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ بھارتی نے کہا کہ ہم اس کے تعلق سے بہت حساس ہیں۔

عالمی یوم آب کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ ’پانی رحمت اور زحمت  دونوں ہوسکتا ہے۔ یہ سیلاب کی شکل میں زحمت ثابت ہوسکتا ہے جبکہ سنچائی کے لئے اس کا استعمال کیا جائے تو یہ رحمت ہے‘۔  محترمہ بھارتی نے کہا کہ حکومت دریاؤں کو ایک دوسرے سے جوڑکر سیلاب اور خشک سالی کے  مسئلہ کو حل کرنے کی خواہش مند ہے۔  حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بین ریاستی ندی پانی تنازعات (ترمیمی) بل 2017 کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ مجوزہ ٹریبونل  بین ریاستی تنازعات کے تصفیہ کے لئے دوسری وزارتوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوسکتا ہے۔

آبی وسائل، دریاؤں کی  ترقی اور گنگا بازآباد کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب وجے گوئل، آبی وسائل کے سکریٹری ڈاکٹر امرجیت سنگھ اور مرکزی آبی کمیشن کے چیئرمین جناب نریندر کمار نے بھی سمینار سے خطاب کیا۔ دن بھر چلنے والے اس سیمینار میں پورے ملک  سے آئے ہوئے ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار کا موضوع ’’بیکار پانی۔ نگرانی اور بندوبست‘‘ تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا میں بیکار/  استعمال شدہ پانی جو کہ ہمارے گھروں ، شہروں، صنعتوں اور زرعی زمینوں سے نکلتا ہے، وہ صاف یا دوبارہ استعمال کئے بغیر فطرت  کی طرف لوٹ جاتا ہے جس سے ہمارا ماحول آلودہ ہوتا ہے اور گراں قدر غذا بخش مادے اور دیگر قابل واپسی مادے ضائع ہوجاتے ہیں۔  استعمال شدہ پانی کو برباد کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے ہم اس کے اندر کی گندگیوں کو کم کریں اور اس کا پھر سے استعمال کریں۔ اپنے گھروں میں ہم  بھورے رنگ کے پانی (گرے واٹر) کے استعمال باغیچوں اور پلاٹوں میں کرسکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ہم استعمال شدہ پانی کو صاف کرکے اسے پھر سبز مقامات پر استعمال کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More