28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے کھو کھو ٹیم کو بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی

Urdu News

نئی دہلی۔یکم ستمبر  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے یکم ستمبر  2018 سے 4 ستمبر 2018 تک انگلینڈ میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی کھوکھو چمپئن شپ  کے لیے ہندوستان کے کھو کھو ٹیم کی شرکت کو منظوری دے دی ہے ۔ ساتھ ہی انہیں حکومت ہند کی جانب سے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ وزارت کے گائیڈ لائن میں نرمی لاتے ہوئے پہلی بار کھوکھو ٹیم کی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے مالی امداد  فراہم کرنے کو منظوری دی گئی ہے ۔ حالانکہ وزارت کے گائیڈ لائن میں یہ مذکور ہے کہ کھو کھو جسے ‘‘دیگر ’’ کے زمرے میں رکھا گیا ہے ، بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں شرکت کے لیے مالی امداد کا اہل نہیں ہے ۔

انگلینڈ میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی کھو کھو چمپئن شپ میں ہندوستان کے کھو کھو فیڈریشن کو مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ نہ صرف  اس روایتی ہندوستانی کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے پیش نظر کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر اس کے لیے مستقبل میں راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ  ایشین گیمز ، دولت مشترکہ کھیلوں ، اولمپکس وغیرہ میں اس کی ممکنہ شمولیت  بھی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More