نئی دہلی : بھارت ۔ بنگلہ دیش کے جاری دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طورپر 2سے 15مارچ ،2019 کے دوران تنگیل ، بنگلہ دیش میں ایک مشترکہ فوجی مشق سمپریتی ۔2019کااہتمام کیاجارہاہے ۔ یہ سمپریتی مشق کا 8واں ایڈیشن ہے اور اس کا اہتمام بنگ بندھوکنٹونمنٹ ، تنگیل بنگلہ دیش میں 3مارچ ، 2019کو منعقد ہونے والی متاثرکن افتتاحی تقریب کے ذریعہ کیاجارہاہے ۔ اس میں شریک ٹکڑیا ں مارچ کرتی ہوئی اورایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی اوردونوں ٹکڑیوں نے ‘‘جن گن من ’’ اور ‘‘امار شوناربنگلہ ’’ کے دھنوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کو سلامی دی ۔
بنگلہ دیشی ٹکڑی کی نمائندگی 36مشترقی بنگال بٹالین کررہی تھی جب کہ بھارتی ٹکڑی کی نمائندگی راجپوتانہ رائفلز کی 9ویں ٹکری کررہی تھی ۔ 19انفینٹری ڈویژن ، بنگلہ دیش آرمی کے جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل میزان الرحمان شمیم نے افتتاحی کلمات کے ساتھ بھارتی ٹکڑی کا خیرمقدم کیااور جمہوریت ، آزادی ، مساوات اورانصاف کے تئیں مشترکہ یقین کے نظریات کو نمایاں کرتے ہوئے واضح کیاکہ یہ تمام اقدار دونوں ممالک کے لئے بیش قیمت ہیں ۔
اس مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ انٹرآپریبلٹی اور مشترکہ تدبیری مشقوں کے توسط سے دونوں افواج کے مابین تگانگت اور دوستی کو فروغ دیناہے ۔بنگلہ دیشی بری فوج کاایک کمپنی گروپ اور اتنی ہی تعداد میں بھارتی بری فوج کا عملہ اس دوہفتے تک چلنے والی مشق میں حصہ لے رہاہے جو دونوں افواج کو شورش ، انسداد دہشت گردی کا سامناکرنےکے لئے اپنی تدبیری اورتکنیکی ہنرمندی کو تقویت بخشنے میں مدد گارہوگا اور شہری حکام کو اقوام متحدہ کو قیام امن کے منظرنامے میں ڈیزاسٹرمنیجمنٹ یعنی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہم پہنچائیگی اور اقوام متحدہ کے تحت بٹالین کی سطح پر اکثر مشترکہ تعیناتی ہوتی ہے ۔
اس مشق کا یہ 8واں سلسلہ ہے جو2009میں شروع ہواتھا اوراس وقت یہ سلسلہ پلاٹون کی سطح پر قائم ہواتھا اورآہستہ آہستہ 2015میں اوراس سے آگے کمپنی کی سطح پرپہنچ گیا ۔ طرفین مشترکہ طورپر ممکنہ خطرات اور اندیشوں کو ناکام کرنے کی تدبیری مشق کریں گے اوراس سلسلے میں متعدد نوعیت کے طریقے اپنائیں گے ۔ یہ وہی طریقے ہوں گے جن کے ذریعہ اقوام متحدہ کے قیام امن آپریشن کے دوران مختلف مخالف حالات کا سامنا کیاجاتاہے ۔ طرفین کے ماہرین ایک دوسرے کے تجربات کو باہم شیئر کرنے کے لئے تبادلہ خیالات کا بھی اہتمام کریں گے ،جن کا تعلق باہمی مفاد کے مختلف النوع موضوعات سے ہوگا۔