11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند – آسیان کووڈ کے بعد عالمی اقتصادی بازیافت میں قائدانہ رول ادا کریں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہند اور آسیان کو کووڈ کے بعد عالمی اقتصادی بازیافت  میں قائدانہ رول ادا کریں گے۔ انھوں  نے کہا کہ مستقبل، تحمل، حوصلہ اور نئی اونچائیوں کو چھونے کے عزم جیسی خوبیوں کے سبب، انھیں کا ہے۔ آسیان کے صنعت کاروں کے ساتھ ہند آسیان خواتین بزنس فورم اور ایف ایل او ممبئی چیپٹر اور فکّی کے ذریعہ منعقدہ سرحد پار مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے اپنے کلیدی خطبے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کے درمیان گہرے تجارتی و ثقافتی رشتوں کے سبب، یہ خطہ کووڈ کے بعد کی دنیا میں اقتصادی بازیافت میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R41Z.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کو آسیان کے ساتھ تجارتی و کاروباری رشتوں کے فروغ میں خصوصی کردار ادا کرنا ہے، کیونکہ یہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی بڑھتی معیشتوں کا گیٹ وے (داخل ہونے کا دروازہ) ہے۔ انھوں  نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دو فریقی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے ’’لک ایسٹ‘‘ کی پالیسی کو ’’ایکٹ ایسٹ‘‘ پالیسی میں تبدیل کردیا ہے۔

کنیکٹیوٹی سے متعلق امور کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران سڑک، ریل اور ہوائی روابط کے لحاظ سے قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، جس سے نہ صرف پورے خطے میں بلکہ ملک کے اندر بھی اشیاء و اشخاص کی آمد و رفت کو سہل بنانے میں مدد ملی ہے۔ انھوں  نے اعادہ کیا کہ انکلیو کے ادل بدل کے لئے ہند – بنگلہ دیش معاہدہ، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں انجام دیا گیا، نے کاروبار کرنے کی سہولت، آمد و رفت کی آسانی کی راہ روشن کردی جو پہلے ایک مشکل کام تھا۔ انھوں  نے کہا کہ جلد ہی بنگلہ دیش سے تری پورہ تک ریل گاڑی چلے گی، جو پورے خطے کو سمندری بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرکے اس خطے کی ترقی میں نئے باب کا اضافہ کرے گی اور نئے راستے کھولے گی۔ انھوں  نے حکومت ہند کے نقل و حمل کے متبادل راستوں  کی دریافت کرنے پر جاری توجہ پر بھی روشنی ڈالی، جو تجارت، کاروبار اور نقل و حمل کے کفایتی متبادل کی شکل میں اس خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اِن لینڈ واٹروے (برہم پتر سے خلیج بنگال تک) کے ذریعے جڑے گا۔ انھوں  نے کہا کہ سرحد پار کے ممالک، خاص طور سے مشرقی پڑوسیوں  کے ساتھ ہماری تجارت میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔

شمال مشرقی خطے میں خواتین اور خواتین خود امدادی گروپوں  کے ذریعے نبھائے گئے چوطرفہ ترقیاتی رول کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خواتین کی آزادی اور خواتین امپاورمنٹ کی روشن مثال ہے۔ انھوں  نے کہا کہ وبا کے دوران بھی شمال مشرق کی خواتین نے بڑے پیمانے  پر سینیٹائزر اور خوبصورت ماسک بنانے اور تقسیم کرنے میں قائدانہ رول ادا کیا۔ انھوں  نے کہا کہ خواتین نے وبا کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور شمال مشرقی خطے کو کورونا بندوبست کے ایک ماڈل کے طور پر ابھارنے میں تعاون دیا ہے۔

اپنے اختتامی ریمارکس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ کووڈ کے بعد کی دنیا میں اقتصادی بازیافت میں اہم رول نبھائیں گے اور ہند و آسیان ایک ساتھ مل کر زندگی کے سبھی پہلوؤں میں اس کی پوری صلاحیت کا استعمال کریں گے۔ اس سلسلے میں انھوں  نے سو سال پرانے انڈین فاریسٹ ایکٹ میں 2017 میں مودی حکومت کے ذریعے کئے گئے ترامیم کا ذکر کیا، جس کے نتیجے میں، گھریلو سطح پر اگائے گئے بانس کو ان سے چھوٹ دے دی گئی ہے، جس سے کہ بانس کے ذریعے روزی روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکے۔

شمال مشرق میں سیاحتی شعبے کے تئیں اپنی خوش  امیدی کو مشترک کرتے ہوئے انھوں  نے کہا کہ جب دنیا کا اہم سیاحتی مقام اب بھی کورونا سے متاثر ہے، شمال مشرقی خطہ واقعتاً کورونا سے پاک ہونے کے سبب دنیا کے سیاحتی منزل کی شکل میں ابھرکر سامنے آسکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس موقع  پر خواتین کے لئے ہند – آسیان جوائنٹ بزنس کولیبریشن کا بھی آغاز کیا۔ وزیر موصوف کو پائیدار ترقی کے لئے ان کی فکرمندی کے پیش نظر انھیں گرین سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

ویبینار میں فلپین، آسیان چیئر کی پیسیتا جوان، میانمار کی ما کھنے زاؤ، ملیشیا کی نادرہ یوسف، انڈیا چیئر، انڈیا آسیان ویمنس بزنس فورم کی وینیتا بم بھیٹ، ایف ایل او کی قومیی صدر جہنابی ہوکن اور جے شری داس ورما اور دیگر لوگوں  نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More