18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند – جاپان مشترکہ فوجی مشق دھرم گارجین – 2019

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور جاپان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دھرم گارجین – 2019 کا انعقاد کاؤنٹر انسرجنسی اینڈ جنگل وارفیئر اسکول ویرنگٹے میں 19 اکتوبر 2019 سے 2 نومبر 2019 تک کیا جائے گا۔ اس مشق میں ہندوستانی فوج اور جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفینس فورسز ( جے جی ایس ڈی ایف)کے 25 -25 سپاہی دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی کے مختلف کارروائیوں میں حاصل شدہ تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کے لیے شرکت کریں گے۔

دھرم گارجین مشق ایک سالانہ تربیتی پروگرام ہے ، جس کا انعقاد 2018 سے ہندوستان میں کیا جا رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے ذریعے منعقد کی جانے والی فوجی تربیتی مشقوں میں جاپان کے ساتھ کی جانے والی مشق دھرم گراجین عالمی دہشت گردی سے دونوں ملکوں کو درپیش سکیورٹی چیلنجوں کے سلسلے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اس مشق کے دائرۂ کار میں جنگل میں اور شہری ماحول میں انسداد دہشت گردی کی  کارروائیوں کے سلسلے میں پلٹن سطح کی مشترکہ تربیت شامل ہے۔

مشترکہ فوجی مشق سے ہندوستان فوج اور جاپانی گرانؤڈ سیلف ڈیفینس فورس  (جے جی ایس ڈی ایف) کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ جس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More