17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہوٹل کی درجہ بندی سے متعلق رہنما خطوط کو آسان بنایا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ہوٹل کی درجہ بندی  سےمتعلق  رہنما خطوط کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ  آسان، شفاف اور ٹائم بانڈ بن سکیں۔

 درجہ بندی سے متعلق  درخواست  اور فیس کی ادائیگی  ، ڈجیٹل  کردی گئی ہے۔

 درخواست  دینے کے متبادل کے واحد پلیٹ فارم کو بذریعہ  ڈاک  جمع کرانے اور فیس ،  ڈیمانڈ ڈرافٹ کی شکل میں جمع کرانے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔ ایسا انسانی مداخلت سے   ہونے والی  تاخیر/  پھیر بدل کے امکانات  کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

 اسی طرح ہوٹل کی خامیوں کو دور کرنے کو یقینی بنانے کے  لئے وقت کا تعین  کیا گیا ہے تاکہ قبل  کے وقت  کے بلاتعین  کا نظام ختم ہو ۔ رہنما خطوط  میں کی گئی  حالیہ   ترمیمات  میں تین ماہ  تک کی مدت  کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے معاملہ  میں کسی بھی  طرح کا استحقاق ختم ہوگیا ہے۔ اس سےمعاملے میں رہنما خطوط کی بروقت  تعمیل یقینی ہوگی اور کیس کا تیزی سے نمٹارہ ہوگا۔

رہنما خطوط   میں ترمیمات  کے ذریعہ یہ واضح  کردیا گیا ہے کہ  ‘‘بار’’ کو چھوڑ کر ہوٹل کے احاطہ میں کہیں بھی  شراب  کی دکان/ شراب کے اسٹورز   ، بغیر الکوہل  والے   اسٹار ہوٹلوں کے تحت ان کی درخواست  پر زمرہ  بندی  کے لئے غور نہیں کیا جائے گا تاکہ اس معاملہ میں کسی بھی  طرح غیر واضح صورت حال  دور ہوسکے۔

 تمام زمروں کے تحت  درجہ بندی میں  ہوٹلوں کےلئے قانونی  طور پر  یہ لازمی بنایا گیا ہے کہ ہوٹل  کے استقبالیہ  کاؤنٹر اور اپنی ویب  سائٹ  کے اوپننگ  پیج  پر علیحدہ  آئیکان  کے تحت ،  حکومت ہند کی وزارت سیاحت  کے ذریعہ  جاری کردہ  ہوٹل کی زمرہ  بندی کو واضح کریں گے۔

 ترمیمات میں تفصیلی  مقررہ وقت کو شامل کیا گیا ہے جس کے تحت   درجہ بندی کا عمل مکمل ہوگا۔  ایک معاملہ میں جہاں دستاویزات   کی ضرورت  ہوتی ہے  اور ضابطے  جاتی کارروائیاں مکمل  کی جاتی ہیں تو ایسی صورت میں 90 دن  کے اندر  ہوٹل کی درجہ بندی کا عمل مکمل ہوجائے گا  ۔ یہاں تک کہ درخواست  جمع کرانے کی تاریخ  سے 90 دن کے اندر   معائنہ ، معائنہ  کی رپورٹ  داخل کرنے، کسی خامی  کےمعاملے میں عمل درآمد  کی رپورٹ جمع کرانے، اہل انتطامیہ  کے ذریعہ  منظوری  اور درجہ بندی  سے متعلق   خطوط  وغیرہ  اپ لوڈ  کرنے سے متعلق  وقت کا تعین  کیاگیا ہے تاکہ مقررہ وقت کے اندر  ہوٹل کی درجہ بندی کی جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More