20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہیوی واٹر بورڈ اور گرین اسٹار فرٹیلائزر س لمیٹیڈ کے درمیان معاہدہ

Urdu News

نئی دلّی: ہیوی واٹر بورڈ ( ایچ ڈبلیو بی ) اور گرین اسٹار فرٹیلائزرس لمیٹیڈ کے درمیان ٹیوٹی کورن کے پلانٹ سے فاسفورک ایسڈ نکالنے اور کیمیاوی اشیاء کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ اس معاہدے پر ہیوی واٹر بورڈ کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر یو ۔ کے ۔ کماچی مودالی نے اور گرین اسٹار فرٹیلائزرس کی جانب سے کل وقتی ڈائرکٹر جناب سنجے تنوانی نے حکومت ہند کے ایٹمی توانائی کے چیئر مین ،اور سیکریٹری محکمہ ایٹمی توانائی ( ڈی اے ای ) ڈاکٹر سیکھر باسو اور ڈی اے ای ، ایچ ڈبلیو بی اور گرین اسٹار کے اہلکاروں کی موجودگی میں انو شکتی بھون ، ممبئی میں 14 ستمبر ، 2018 کو دستخط کئے ۔

ہیوی واٹر بورڈ ، محکمہ ایٹمی توانائی کا ایک ادارہ ہے اور محکمہ ایٹمی توانائی کے لئے درکار مختلف مخصوص ساز و سامان کی تھوک میں پیدا وار کرتا ہے جس میں نو کلیائی گریڈ کے محلول ، مقوی بورون کمپاؤنڈ ، نو کلیائی گریڈ کے سوڈیم اور ڈی لیبل کپاؤنڈ شامل ہیں ۔
گرین اسٹار لمیٹیڈ بھارت میں کیمیاوی کھادوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کا ایک سرکر دہ ادارہ ہے ۔ گرین اسٹار تمل ناڈو میں ٹیوٹی کورین میں فاسفیٹک کھاد تیار کرتا ہے ۔ کمپنی آرگینک اور غیر آرگینک کھادوں کے سلسلے میں برانڈ لانچ پلیٹ فارم کے ساتھ معیاری سند کی حامل ہے ۔گرین اسٹار اندرون ملک فروخت کے لئے کھادوں کی در آمد بھی کرتا ہے ۔ سرکاری دائرہ کار کی کمپنی گرین اسٹار جولائی ، 2011 سے فاسفورس آمیز کھادیں تیار کر رہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More