Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم اساتذہ پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے یوم اساتذہ سے ایک شام قبل پورے ملک کے ٹیچروں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش جو ایک فلسفی  اور بہترین استاد تھے۔ ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہماری قوم  کی  طویل گرو ششیہ پرمپرا رہی ہے جس کے ذریعہ اساتذہ طلبا میں علم منتقل کرتے ہیں اور انہیں بااختیار بناتے ہیں۔ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹیچروں کا احترام کریں اور ان کا خیال رکھیں۔ کیونکہ وہ بچوں کو اچھا اور مفید انسان بننے میں ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔اساتذہ بچوں میں تخلیق کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور ان کے اندر جدت طرازی کی خواہش پیدا کرتے ہیں۔

اس موقع پر میں ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنی عظیم قوم کے ٹیچروں کو پرخلوص مبارکباد یتا ہوں‘‘۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More