نئی دلّی: محترمہ ایم ستیہ وتھی نے گزشتہ روز یہاں یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کے آفس اور ممبر سیکریٹری کے طورپر اپنے عہدہ کا حلف لیا ۔ یہ حلف یو پی ایس سی کے چیئر مین جناب ونے متل نے دلایا ۔
محترمہ ایم ستیہ وتی 1982 کے آئی اے ایس سروس کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کی افسر ہیں اور اپنے 35 سال کے طویل کیریر کے دوران حکومت کے مختلف کلیدی عہدوں پر وسیع تجربے کی حامل ہیں ۔
موصوفہ نے مرکزی حکومت میں متعدد اہم عہدوں مثلاً ڈائرکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ میں بطور جوائنٹ ڈائرکٹر جنرل ، وزارت تجارت و صنعت ، کنٹرولر ، اسرو سیٹیلائٹ سینٹر ، محکمہ خلاء ، ممبر سیکریٹری ، مرکزی سلک لبورڈ ، وزارت ٹیکسٹائلس ، ایڈیشنل سیکریٹری و مالیاتی مشیر ، وزارت شہری ہوا بازی ، ڈائرکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دی ہیں ، اور کمیشن میں شمولیت سے قبل وہ وزارت مزدوراور روزگار میں سیکریٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں ۔ اپنے کیڈر میں بھی محترمہ ستیہ وتھی نے مختلف اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائی ہیں جن میں پوڈو چیری میں بہبود ، سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کے محکمہ کی سیکریٹری ، حکومت پوڈوچیری میں محکمہ تعلیم اور انسانی وسائل کے فروغ میں چیف سیکریٹری کی ذمہ داریاں شامل ہیں ۔