28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوگا سے متعلق صحت کے قومی ایڈیٹروں کی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن

Urdu News

نئی دہلی،  جون، آیوش کے وزیر مملکت آزادانہ چارچ جناب شری پد یسو نائک نے  آج نئی دلی میں نیشنل میڈیا سینٹر میں یوگا پر صحت کے قومی ایڈیٹروں کی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ یہ کانفرنس پریس انفارمیشن بیورو  اور یوگا اور نیچرو پیتھی میں تحقیق کے لئے سینٹرل کونسل  (وزارت آیوش ) کے اشتراک سے آیوش کی وزارت کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔ یہ کانفرنس 21 جون 2017 کو یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی ۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے ‘ صحت اور ہم آہنگی کے لئے یوگا’۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب شری پد نائک نے کہا کہ شاید یوگا کا بین الاقوامی دن واحد موقع ہے  جہاں دنیا بھر کے لوگ اتنی بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور  سرگرم شرکت کرتے ہیں ۔ یوگا میں شرکت کا شوق اور دل چسپی سال در سال تیزی سے بڑھ رہی ہے  اور اس کی وجہ ہے کہ آج یوگا  حقیقی معنوں میں روز مرہ کا معمول بن گیا ہے ۔ جناب شری پد نائک نے کہا کہ  یوگا کی بڑھتی ہوئ مقبولیت کا کریڈٹ  پرنٹ ،الیکٹرانک یا سوشل میڈیا کو جاتا ہے۔ آیوش کے وزیر نے کہا کہ یوگا نے عوام میں مثبت صحت کو فرو غ دینے میں عالمی حیثیت حاصل کی ہے چوں کہ  جدید میڈیا اسپتالوں میں علاج و معالجے عوام کے لئے بہت زیادہ خرچیلے بن رہے ہیں لہٰذا یوگا آہستہ آہستہ حفظان صحت کے نظام میں نئی جگہ بنا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا نہ صرف عوام کو صحت  مند بناتا بلکہ ملک کی  حفظان صحت کی فراہمی کے نظام پر بوجھ کم کرتا ہے ۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب شری پد نائک نے انکشاف کیا کہ  سی سی آر وائی این  ذیابطیس سے متعلق یوگا کی افادیت پر ایک بڑی کثیر مرکزی اہم تحقیقی مطالعے کا اہتمام کر رہا ہے جس میں تقریبا ڈھائی لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور اس تحقیقی مطالعے کے ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب نائک نے کہا کہ ایس او چیم کے ذریعے کئے گئے سروے کے مطابق گزشتہ دو سال کے بعد سے یوگا کرنے والوں کی تعداد میں تیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے یہاں تک کہ بیرون ممالک میں بھی یوگا کرنے والے لوگوں کی تعداد میں پندرہ فیصد سے زیاد ہ کا اوسط اضافہ درج کیا گیا ہے۔

آیوش کے سکریٹری جناب سی کے مشرا نے ان سرگرمیوں کے بارے میں میڈیا کے افراد کو جانکاری دی جن کا اہتمام اس سال کیا جا رہا ہے تاکہ  یوگا 2017 کے بین الاقوامی دن کی تقریب منائی جا سکے ۔ سکریٹری نے کہا کہ ہر ریاست ریاستی ضلع ،ذیلی ضلع سطح پر یوگا کے پروگرام کا اہتمام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  آیوش کی وزارت یہ بھی چاہتی ہے کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تجارتی ادارے بھی اس میں شرکت کریں۔  صحت کے ایڈیٹروں کی کانفرنس کا تعارف پیش کرتے ہوئے  پرنسپل ڈائرکٹر جنرل پی آئی بی جناب فرینک نرونہا نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ہماری اچھائی کے لئے یوگا کے اصولوں اور پریکٹسز کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے ۔ کانفرنس کو اس طر ح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ماہرین کی مدد سے یوگا کے سائنسی اور تکنیکی پہلوؤں کو منظر عام پر لایا جا سکے ۔  قومی ،علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے  تقریباً 150 صحت سے متعلق ایڈیٹروں اور دیگر میڈیا افراد نے کانفرنس میں شرکت کی ۔  اس موقع پر پی آئی بی اور آیوش کی وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔  یوگا اور جدید طریقہ علاج کے تین ممتاز ماہرین نے یوگا کے مختلف پہلوؤں پر حالیہ تحقیقی کام  کو نمایاں کیا ۔ ان ماہرین میں یوگا اور اسٹریس مینجمنٹ سے متعلق ایمس کے ڈاکٹر کے کے دیپک یوگا اور ذہنی صحت کے ڈاکٹر آر ایس بھوگل اور یوگا ذیابطیس پر ڈاکٹر ہیمنت بھارگو شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More