نئی دہل، یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کو منانے کےلئے بھارتی فضائیہ نے اپنے تمام اڈوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عمل اور یوگا کی پریکٹس کو فروغ دینے کےلئے 21 جون 2017 کو شاندار تقریبات کا اہتمام کریں۔ 28 مئی 2017 کو اپنے ’من کی بات ‘ پروگرام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کی خواہش ظاہر کی تھی کہ یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کو منانے کے لئے تین نسلوں کی شرکت کی ہمت افزائی کرنے کی خاطر کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس خواہش کے پیش نظر بھارتی فضائیہ نے 800 سے زیادہ فضائی لڑاکوں کو ایئرفورس کے ان ہاؤس تربیت کے تحت یوگا کے تربیت کاروں کے طور پر فروغ دیا۔ اس میں عملے کے افراد، ان کے کنبے اور ایئر فورس اسکول کے بچوں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔
نئی دہلی میں ایئر فورس اسٹیشن اور گروگرام میں وایو سینا واٹیکا میں یوگا کی وسیع وزشوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں بھارتی فضائیہ کے عملےکے افراد، ان کے اہل خانہ اور بھارتی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر اور آس پاس کے یونٹوں کے لوگ شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے پیغام کو پڑھ کر سنانا، یوگا کی ورزش کی اہمیت اور اس سے صحت کے فوائد پر مذاکرے کے ساتھ ساتھ یوگا کی ورزش اور مراقبے کئے جائیں گے۔ اسی طرح کے پروگرام پورے ملک میں ایئر فورس اسٹیشنوں پر منعقد کیے جائیں گے۔